اس رفتار پوڈ کاسٹ کے مہمان بہت دلچسپ ہیں۔ آپ کیریئر کے کئی سال شعبۂ بینکاری سے منسلک رہے، بینک اسلامی کے صدر بنے اور اس کے بعد کچھ نیا کرنے کے لیے بینکاری ہی چھوڑ دی۔ یہ ہیں، جناب حسن بلگرامی صاحب۔

اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے ان سے بینکاری اور دیگر معاشی امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے پاکستان کے شعبۂ بینکاری میں شدید دباؤ اور سخت مشکلات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس شعبے کو انتہائی دباؤ میں کام کرنے والا شعبہ قرار دیا اور اس شعبے سے منسلک افراد کی صحت متاثر ہونے کا بھی بتایا۔

حسن بلگرامی صاحب نے شعبۂ بینکاری کے ممکنہ مستقبل کے طور پر اسلامی بینکاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنے ذاتی تجربات بھی بتائے۔

انہوں نے موجودہ معاشی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی ہے، جن میں اضافی ٹیکسز، غیر مسابقتی کاروباری ماحول، اور حکومتی قرضوں کا بھاری بوجھ اور شرح سود میں اضافے جیسے موضوعات جیسے شامل ہیں جو بینکاری کے شعبے میں بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

بلگرامی صاحب نے بینکنگ کے شعبے کو چھوڑ کر زراعت میں قدم رکھا۔ انہوں نے ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے سفر کو بھی بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس سے پاکستان کی معیشت کو کس قدر فروغ دیا جا سکتا ہے۔

بینکاری کے شعبے میں درکار جدوجہد سے پاکستان کے معاشی منظر نامے تک، مستقبل کے امکانات کے بارے میں یہ منفرد گفتگو، دیکھنے اور سننے کے لیے مکمل پوڈ کاسٹ ضرور دیکھیے۔

شیئر

جواب لکھیں