پاکستان کی معاشی حالت بہت بری ہے، اور عوام کی اس سے بھی بری ہے۔ بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتوں اور اضافی ٹیکسوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ آخر پاکستان کی بنیادی معاشی مسائل ہیں کیا؟ اور یہ کیسے حل ہوں گے؟

اس پوڈ کاسٹ میں ہم اسی پر بات کر رہے ہیں محترمہ منیزہ صدیقی صاحبہ سے۔ آپ سینیئر صحافی ہیں اور پاکستانی کے معاشی اور معاشرتی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں۔

منیزہ صدیقی نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے بجلی کے مسائل پر بھی بات کی اور بجلی پیدا کرنے والے اور بجلی تقسیم کرنے والے اداروں سمیت IPPs کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی حیرت انگیز اور پریشان کن تفصیلات بھی بتائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان معاملات میں سیاسی راہ نماؤں کے کردار سے بھی پردہ اٹھایا۔

ایک سوال کے جواب میں منیزہ صدیقی نے افراط زر کا سبب بننے والے عوامل اور ملک کے سیاسی استحکام پر اثرات کے بارے میں بھی اپنی رائے پیش کی۔

پاکستان کے معاشی چیلنجوں اور سیاسی بحرانوں کے پیچھے چھپے سچ جاننے کے لیے مکمل پوڈ کاسٹ ضرور ملاحظہ کیجیے۔

شیئر

جواب لکھیں