داستان گوئی (Storytelling) اتنا ہی پرانا فن ہے جتنا خود انسان۔ آج اس جدید دور میں بھی داستان کوئی اتنی ہی اہم ہے جتنی معلوم تاریخ سے پہلے ہوتی ہوگی۔ آج داستان کوئی کی ایک شکل ہے فلمیں، جن میں اس سے بُرا کچھ نہیں لگتا کہ ان کی کہانی میں کوئی جھول ہو۔

ویسے بڑی سے بڑی فلم دیکھ لیں، آپ کو کہانی میں کوئی نہ کوئی جھول ضرور نظر آئے گا، اگر آپ کی نظریں اور دماغ ذرا تیز ہے تو۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کہانی کمزور ہے۔ کسی فلم کو جو چیز عظیم بناتی ہے وہ یہی ہے کہ اس میں کوئی جھول نہ ہو۔ آئیں آپ کو 10 ایسی فلموں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی کہانی میں کوئی جھول نہیں، جو ایک دم پرفیکٹ ہیں۔

The Sixth Sense

Perfect Movies

ایک چائلڈ تھراپسٹ کی کہانی جو ایک ایسے لڑکے کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے بھوت نظر آتے ہیں۔ یہ ایسی فلم ہے جسے آپ فوراً دوبارہ دیکھنا چاہیں گے کیونکہ اِس کا اینڈ بہت ہی حیران کُن ہے۔ اور یقین کریں دوبارہ دیکھنے پر آپ کو اندازہ ہو گا کہ اِس فلم کی اسٹوری کتنی کمال لکھی گئی ہے۔


Memento

Perfect Movies

کرسٹوفر نولن کی تو کیا ہی بات ہے ! انھوں نئے تو اِس فلم میں کمال ہی کر دیا ہے، کیونکہ اِس کی کہانی ہے اُلٹی۔ ایک دماغ گھما دینے والی فلم جس میں میں مرکزی کردار اپنی بِیوِی کے قاتل کو پکڑنا چاہتا ہے لیکن خود Amnesia جیسی بیماری کا شکار ہے، یعنی short-term memory loss کا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کی سوچ ٹھیک ہے؟ کیا وہ غلط بندے کو قاتل سمجھ رہا ہے؟ یا اس کا شک درست ہے؟ یقین کریں آپ کو ہر سوال کا جواب ملے گا، لیکن ہر سوال آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ ٹھیک سمجھ رہے ہیں؟ ایک ایسی فلم جو ایک پہیلی ہے اور آج تک اسے کوئی بوجھ نہیں سکا۔


Parasite

Perfect Movies

ایک کورین فلم جو کئی ایوارڈز حاصل کر کے بہت مشہور ہوئی۔

ویسے ایک سوال ہے: Parasite یعنی طفیلی جانور کرتا کیا ہے؟ یہی کہ وہ کسی دوسرے کا خون چوس کر زندہ رہتا ہے۔ تو یہ مووی بھی ایک طفیلی خاندان کی کہانی ہے، جو ایک امیر خاندان کے آسرے پر رہنے لگتا ہے۔

ایک سادہ سی کہانی کس طرح حیران کن موڑ لیتی ہے، ناقابلِ یقین اختتام تک پہنچتی ہے، دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ لیکن اصل کمال یہ ہے کہ یہ سب کہانی میں بغیر کسی جھول دکھاتی ہے۔


Arrival

Perfect Movies
‏10 پرفیکٹ فلمیں 1

ایک ایلین مووی، اور ایسی ہی سب فلموں سے بالکل ہٹ کر بنائی گئی۔ یہ کہانی ہے ایک ترجمہ کار کی جو خلائی مخلوق کی زبان سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ کوشش اسے کہاں لے جاتی ہے؟ یہ حیران کن ہے۔ ویسے اِس فلم کا اختتام سمجھنا اتنا آسان نہیں، لیکن ہے یہ پرفیکٹ اسٹوری !


Gone Girl

Perfect Movies
‏10 پرفیکٹ فلمیں 2

ایک کمال کی تھرلر مووی، جو اپنے حیرت انگیز اینڈ کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ ویسے اِس مووی میں آپ کو آخر تک سمجھ نہیں آئے گا کہ ہیرو کون ہے اور ولن کون؟ زبردست سکرپٹ اور بہترین ایکٹنگ کے ساتھ جب اینڈ ہوتا ہے، اندازہ ہوتا ہے کہ کہانی کتنی زبردست ہے۔


Fight Club

Perfect Movies

فائٹ کلب ہالی ووڈ تاریخ کی بہترین، لیکن ساتھ ہی متنازع ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ شاندار کہانی، جاندار ایکٹنگ اور سب سے بڑھ کر زبردست اسٹوری اِس فلم کو ایک دماغ گھما دینے والے اختتام تک پہنچاتی ہے۔ آپ کنفیوز ضرور ہوں گے لیکن یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ اِس کی اسٹوری میں کوئی جھول نہیں۔


The Prestige

Perfect Movies

ایک بار پِھر کرسٹوفر نولن ! اور کہانی ہے دو جادوگروں کی، جو پریسٹج یعنی شہرت حاصل کرنے کے لیے اتنا آگے چلے جاتے ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ ساتھ ہی یہ اپنے کام کو پرفیکٹ کرنے کی کوشش کرنے والوں کی بھی کہانی ہے، اور اسے بالکل پرفیکٹ انداز میں بیان بھی کیا گیا ہے۔


Ex Machina

Perfect Movies

آرٹیفیشل انٹیلی جینس یعنی مصنوعی ذہانت کے اِس دور میں تو یہ مووی دیکھنا بہت ضروری ہے۔ ایک سائنس دان ایک AI بوٹ کو ٹیسٹ کرتا ہے کہ وہ کتنا انٹیلی جنٹ ہے۔ روبوٹ کتنا ہوشیار نکلتا ہے؟ یہ تو آپ آخر میں جان ہی جائیں گے، لیکن حیران کن اینڈ کے ساتھ آپ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ اِس مووی میں کوئی پلاٹ ہول نہیں ہے۔


Knives Out

Perfect Movies

جاسوسی فلمز بنانا، وہ بھی کہانی میں بغیر کسی جھول کے؟ بڑا مشکل کام ہے۔ Knives Out نے ایسا کر دکھایا ہے۔ ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے کہ کس طرح اِس موضوع پر بھی ایک پرفیکٹ فلم بنائی جا سکتی ہے۔


Coco

Perfect Movies

اور آخر میں ہماری فیوریٹ فلم ‘ کوکو ’۔ دل کو چھو لینے والی animated فلم جو خاندان، یادوں، موت، زندگی، غم اور خوشی سب کو بہت خوبی سے بیان کرتی ہے۔ رنگارنگ animation اور ساتھ ہی زبردست گانوں کے علاوہ اِس مووی کی اصل خوبصورتی ہے اِس کی کہانی۔ سرپرائزنگ بھی ہے، لیکن کہانی اور کریکٹر ڈویلپمنٹ تو اِس مووی کو شاہکار بناتی ہے۔

آپ کے خیال میں ہم کس مووی کو نام نہیں لے پائے؟ ہمیں ضرور بتائیں۔

شیئر

جواب لکھیں