بالآخر ٹوئٹر نے اپنے تصدیق شدہ (verified) اکاؤنٹس کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ نیلے کا رنگ کا نشان، جو ٹوئٹر کے کسی صارف کے مشہور ہونے کی تصدیق کرتا تھا، اب صرف اُن کو ملے گا جو ٹوئٹر کی سبسکرپشن خریدیں گے۔ یعنی پیسہ پھینک تماشا دیکھ!

ٹوئٹر کو پچھلے سال معروف ارب پتی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور تب سے اب تک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ جن میں سے ایک انقلاب 'ٹوئٹر بلو' میں بھی آیا، جو اس کی سبسکرپشن سروس ہے۔ اس کے اہم فیچرز میں نیلے رنگ کا یہ نشان بھی شامل ہے جو کسی کو verified قرار دیتا ہے۔

Elon Musk Ready To Quit Twitter

مسک کی آمد سے پہلے یہ چیک مارک صرف اُن لوگوں کو دیے جاتے تھے جو واقعی مشہور ہوتے تھے۔ پچھلی ٹوئٹر انتظامیہ تصدیق کا ایک خاص طریقہ استعمال کرتی تھی جس کے بعد کسی مشہور شخصیت کے اکاؤنٹ کو verify کیا جاتا تھا، مثلاً کوئی اداکار ہو یا صحافی۔

لیکن اب یہ نیلے رنگ کا چیک مارک حاصل کرنے کے لیے آپ کا مشہور ہونا بالکل ضروری نہیں، بس آپ کی جیب میں پیسے ہونے چاہئیں۔ مثلاً پاکستان میں 2,250 ماہانہ ادا کر کے 'ٹوئٹر بلو' حاصل کیا جا سکتا ہے، جس کے ساتھ ہی آپ کا اکاؤنٹ بھی ویریفائیڈ ہو جائے گا۔

لیکن ٹوئٹر پر تو بہت سے ایسے ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہیں جو ایلون مسک کی آمد سے پہلے ہی سے بلو چیک مارک رکھتے ہیں، ان کا کیا ہوگا؟ جی ہاں! اُن سے یہ چیک مارک واپس لے لیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے اِن legacy اکاؤنٹس کے بلو چیک مارک واپس لے لیے جائیں گے۔ ہو سکتا ہے یہ اپریل فُول لگتا ہو لیکن ٹوئٹر کافی عرصے سے یہ کہتا آ رہا ہے کہ موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس بھی ٹوئٹر بلو کی سروس لیں، ورنہ اُن کا یہ چیک مارک واپس لے لیا جائے گا۔

شیئر

جواب لکھیں