کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا صحرا کون سا ہے؟

نہیں نہیں Sahara نہیں ہے، بلکہ یہ ہے انٹارکٹیکا۔

انٹارکٹیکا کی dry valleys ایسی ہیں جہاں لاکھوں سال سے بارش نہیں ہوئی۔  یہ ہے دنیا کا خشک ترین مقام۔

یہ وادیاں چار ہزار 200 اسکوائر کلومیٹرز پر پھیلی ہوئی ہیں۔ وادیوں کے اس نیٹ ورک میں سب سے خشک جگہ ہے ٹیلر ویلی میں۔  جہاں اندازے کے مطابق تقریباً ڈیڑھ کروڑ سالوں سے بارش نہیں ہوئی۔  یہاں اکثر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں، جو فضا میں نمی پیدا ہونے کا ہر چانس ختم کر دیتی ہیں۔  یہاں ٹمپریچر مائنس میں ہوتا ہے لیکن برف نہیں ہے۔  پہاڑ ادھر ادھر کے علاقوں سے نمی اور برف کو داخل ہی نہیں ہونے دیتے۔

ہے نا حیرت انگیز جگہ؟

شیئر

جواب لکھیں