نیا سیزن، نیا کوچ، نیا کپتان، لیکن رزلٹ وہی  پرانا۔ پنجاب کنگز ایک مرتبہ پھر ہو گئے آئی پی ایل سے باہر۔  

اس سیزن میں پنجاب نے 14 میں سے جیتے صرف چھ میچز اور ہارے آٹھ۔

آخری بار پنجاب نے 2014 میں پلے آف راؤنڈ کھیلا تھا۔ اُس سال تو وہ فائنل تک بھی پہنچے تھے لیکن ہار گئے۔ دل ایسا ٹوٹا کہ 9 سال گزر چکے ہیں، ہر مرتبہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جاتے ہیں۔

یار! ہم تو لاہور قلندرز پر ہنستے تھے، اب تو قلندر بھی سکندر بن گئے۔ لیکن بارڈر کے اُس پار والے پنجاب کی قسمت نہیں بدل رہی۔

جونی بیئرسٹو زخمی ہو کر باہر، لیام لوِنگسٹن نے پہلے چھ میچز کھیلے ہی نہیں۔ نہ کاگیسو رباڈا چلے اور نہ ہی شیکھر دھاون کی کپتانی۔ قلندرز سے سکندر رضا بھی لیا، لیکن جیت پھر بھی نہیں پائے۔

بیچارے!

شیئر

جواب لکھیں