پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے سے متعلق سرمایہ کاروں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ مارکیٹ میں 82 ہزار پوائنٹس پہنچنے کے بعد کی صورتحال اور نئی ٹیکنالوجی کی آمد سے متعلق سوالات کا جواب درکار ہے۔

اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے ہم نے رفتار پوڈ کاسٹ میں معروف معاشی ماہر اور مارکیٹ تجزیہ کار عدیل اظہر کو مدعو کیا گیا۔ آپ ملک کی معاشی صورت حال بالخصوص اسٹاک مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں عدیل اظہر نے اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں امید افزا خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کا مستقبل ٹائم ہورائزن پر منحصر ہے۔ مختصر مدتی سرمایہ کاری کے بجائے طویل مدتی سوچ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ میں بہتر مواقع موجود ہیں۔

فرٹیلائزر، بینکنگ اور تعمیراتی شعبوں کو انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ خاص طور پر فرٹیلائزر سیکٹر میں اینگرو اور فوجی فرٹیلائزر جیسی کمپنیوں کی کارکردگی کا ذکر کیا۔

الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے عدیل اظہر نے بتایا کہ پاکستان میں اس شعبے میں بہت امکانات ہیں۔ بی وائی ڈی کی آمد سے متعلق انہوں نے وضاحت کی کہ 2025 تک کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا ارادہ ہے، تاہم یہ مکمل مینوفیکچرنگ کی بجائے اسمبلی کی سطح پر ہوگا۔

اس دلچسپ گفتگو کی مکمل پوڈ کاسٹ اس پوسٹ میں ملاحظہ کیجیے۔ ہمیں یقین ہے کہ عدیل اظہر کے تجزیے آپ کو سرمایہ کاری کے فیصلوں میں ضرور مددگار ثابت ہوں گے۔

شیئر

جواب لکھیں