Author: رفتار

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے ایک ایسی خاتون کو زبان بند رکھنے کے لیے پیسے دیے تھے، جن سے ماضی میں ان کے جنسی تعلقات تھے۔ یہ اسٹیفنی کلیفرڈ نامی خاتون ہیں کہ جن کا فلمی نام اسٹورمی ڈینیئلز ہے۔ جنھیں انتخابات سے پہلے خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز دیے گئے تھے۔ ٹرمپ نے بعد ازاں الیکشنز میں کامیابی حاصل کی اور امریکا کے 45 ویں صدر بنے۔ https://twitter.com/nytimes/status/1641553740787331073?s=20 یہ امریکی تاریخ میں پہلا…

مزید پڑھیں

سعودی عرب چین اور روس کے بنائے گئے بلاک میں شامل ہو رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ریاض کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور امریکا ویسے ہی مشرق وسطیٰ سے دور ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی کابینہ نے ملک کی شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور 'ڈائیلاگ پارٹنر' شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں روس، چین اور وسطِ ایشیا کی سابق سوویت ریاستوں نے بنائی تھی، جو ان ملکوں کا ایک سیاسی اور سکیورٹی بلاک ہے۔ خطے میں مغرب کے اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے…

مزید پڑھیں

اس پوڈکاسٹ میں ہم نظر ڈالیں گے پاکستان کے اِس مشکل ترین دور میں بھی اشرافیہ کی عیش و عشرت والی زندگی پر۔ یہ وڈیو ایک جھلک پیش کرتی ہے پاکستان میں امیروں کی عیاشانہ دنیا کی، ایک ایسے وقت میں جب باقی پورا ملک اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مشکل سے دوچار نظر آتا ہے۔ یہ 80ء کی دہائی کے اواخر کی بات ہے جب بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بنیں۔ وہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی ملک کی پہلی اور آخری وزیر اعظم بنیں۔ ان…

مزید پڑھیں

انسان نے 1969 میں پہلی بار چاند پر قدم رکھا تھا۔ وہی قدم جس کی وجہ سے ہمیں آج بھی یہ طعنہ سننے کو ملتا ہے کہ 'انسان چاند پر پہنچ گیا اور تم ابھی تک یہ کام کر رہے ہو؟' اس سے تو ایسا لگتا ہے جیسا انسان نے چاند کو اپنا مستقل ٹھکانا بنا لیا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انسان نے 50 سالوں سے چاند کا رخ بھی نہیں کیا۔ جی ہاں! دسمبر 1972 میں اپالو 17 مشن کے بعد سے انسان نے کبھی چاند پر کوئی مشن نہیں بھیجا، لیکن اب تاریخ بدلنے والی ہے۔…

مزید پڑھیں

ہم نے کراچی کے پانچ مشہور برانڈز کے دہی بڑے کھائے اور دیکھا کہ آخر شہر میں دہی بڑوں کا کنگ کون ہے؟ کیا فریسکو دل پسند کے خلاف جیت پائے گا؟ یا دہلی دلبہار دہی بڑے رحمتِ شیریں کے دہی بڑوں کا مقابلہ کر پائیں گے، پھر دوڑ میں انبالہ سوئٹس بھی تو شامل ہے! آئیں یہ زبردست مقابلہ دیکھیں جس میں ہمارے فوڈ ایکسپرٹس طے کریں گے کہ آخر کراچی میں سب سے مزیدار دہی بڑے کون بناتا ہے۔

مزید پڑھیں

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ہم سے مخاطب ہے اس لیے ہمیں قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا چاہیے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ اللہ ہم سے کیا کہہ رہا ہے اور اس کے کلام کو سننے سے بہتر تو کچھ بھی نہیں۔ جب آپ قرآن مجید کا ترجمہ جانتے ہیں تو آپ کو وحی کے مقصد کا بھی علم ہو جاتا ہے۔ آپ اللہ کے دیے ہوئے پیغام کو اُس کی کتاب کے ذریعے سمجھتے ہیں۔ قرآن میں بہت سے احکامات ہیں اور بہت سی چیزوں سے منع بھی کیا گيا ہے، اس لیے اس رمضان صرف قرآن…

مزید پڑھیں

پاکستان میں "بھکاری مافیا" ایک ایسا مجرمانہ نیٹ ورک ہے جو کمزور افراد، بالخصوص بچوں اور معذوروں سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور کرکے اُن کا استحصال کرتا ہے۔ مافیا کے ارکان اکثر غریب خاندانوں سے بچوں کو اغوا کرتے یا خریدتے ہیں اور اُن کی کمائی کا ایک بڑا حصہ خود رکھتے ہوئے انھیں بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں عابد بیلی کی جانب سے شروع کی گئی وائرل مہم #BheekBand کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد کیا ہے؟ عابد بیلی نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ بھکاری مافیا کی جانب…

مزید پڑھیں

رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تزکیہ نفس، صوم و صلوٰۃ اور زکوٰۃ و خیرات کا مہینہ ہے۔ رمضان کا ایک اہم ترین حصہ افطار کا وقت ہے۔ مسلمان عموماً اپنے گھر والوں اور دوست احباب کے ساتھ مل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور یہ ان کے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو ظاہر کرتا ہے۔ ‏'سوشل نان سینس' کی اس قسط میں ہم نے پاکستان کی سڑکوں پر پیش آنے والے ان واقعات کا احاطہ کیا ہے، جب لوگ بالخصوص اور جان بوجھ کر، افطاری کی اشیا بانٹنے کے لیے سڑکیں بند کر دیتے ہیں۔ ہم میں…

مزید پڑھیں

اس وڈیو میں ہم نے 7 روزہ اور 27 روزہ تراویح کا فرق سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ ایک قاری کے ساتھ تلاوت کے بعد ہمیں اندازہ ہوا کہ 27 روزہ تراویح میں ہونے والی تلاوت کو سمجھنا آسان ہے جبکہ 7 روزہ تراویح میں قاری کی رفتار چار گُنا بڑھ جاتی ہے، اتنی زیادہ کہ سامعین اور معتقدین کے لیے سمجھنا اور ساتھ ساتھ چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

ہم زیادہ تر اس موضوع پر تو بات کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے کیا کچھ کیا اور کیسے بحیثیتِ دین اسلام ہمارے سامنے پیش کیا۔ لیکن اس پر بات کم نہیں کی جاتی کہ خود اپنی زندگی میں رسول اللہؐ کو کس طرح مختلف غموں کا سامنا رہا۔ اس پوڈکاسٹ 'نبیؐ کے آنسو' میں ہم اُن مشکلات اور سانحات کا ذکر  کرنے کی کوشش کریں گے جو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے زندگی سے ہی درپیش آئے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیدائش…

مزید پڑھیں