Author: رفتار
یہ وڈیو دیکھی؟ ضرور دیکھی ہوگی کیونکہ یہ بہت وائرل ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ موٹر بائیک 22 کیرٹ گولڈ سے بنی ہوئی ہے اور سعودی گورنمنٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کو گفٹ کی ہے۔ کیا واقعی؟ رونالڈو تو ہیں بھی سعودی عرب میں، وہاں کے کلب النصر سے کھیل بھی رہے ہیں۔ تو ہو سکتا ہے واقعی انھیں گفٹ کی گئی ہو؟ لیکن نہیں! حقیقت یہ نہیں ہے۔ اصل میں یہ موٹر بائیک ہے ایک سعودی شہری فیصل ابو سارا کی۔ اگر آپ غور سے وڈیو کو دیکھیں تو آپ کو ایک جگہ فیصل کا انسٹاگرام ہینڈل لکھا…
یہ ہیں سندھی نوجوان اسد علی میمن، جو پہنچ گئے ہیں ماؤنٹ ایورسٹ پر۔ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، جن کا تعلق ہے صوبہ سندھ سے۔ لیکن اسد علی کی نظریں ماؤنٹ ایورسٹ سے کہیں آگے ہیں۔ اُن کا مشن ہے بڑا دلچسپ۔ لاڑکانہ کے اسد علی چاہتے ہیں کہ وہ دنیا کے تمام سات بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں۔ اور وہ کافی حد تک ایسا کر بھی چکے ہیں۔ انھوں نے 2019 میں یورپ کی بلند ترین ماؤنٹ البرس کو سر کیا تھا۔ اس کے بعد اب تک…
شبمن 1، کوہلی زیرو
آخر شبمن گِل کھاتا کیا ہے؟ اِس سال شبمن نے بنائی ٹیسٹ میں ہنڈریڈ، ون ڈے میں ہنڈریڈ، پھر ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہنڈریڈ۔ اور آئی پی ایل میں بھی دکھایا اپنا کمال۔ ایک نہیں دو، مسلسل دو میچز میں ہنڈریڈ بنائی۔ پہلے سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف 101 رنز اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 52 بالز پر 104 ناٹ آؤٹ۔ اور دونوں ٹیموں کو کر دیا ٹورنامنٹ سے باہر۔ ویسے ویراٹ کوہلی نے بھی consecutive ہنڈریڈز کی تھیں، لیکن شبمن کا مقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ وہ سیزن میں 14 میچز میں 680 رنز…
کوہلی پھر ہار گیا!
اور کوہلی کا خواب، خواب ہی رہ گیا! رائل چیلنجرز بنگلور ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں، گجرات ٹائٹنز کے خلاف do or die میچ ہار کر۔ یوں آر سی بی کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ ویسے کوہلی بھیا نے کوشش بڑی کی۔ گجرات کے خلاف 61 بالز پر 101 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ کوہلی کی کی ساتویں آئی پی ایل ہنڈریڈ تھی، یعنی ایک نیا ریکارڈ۔ لیکن آخری دونوں میچز میں کوہلی کی ہنڈریڈز بھی آر سی بی کو پلے آف میں نہیں پہنچا…
پنجاب کنگز پھر باہر
نیا سیزن، نیا کوچ، نیا کپتان، لیکن رزلٹ وہی پرانا۔ پنجاب کنگز ایک مرتبہ پھر ہو گئے آئی پی ایل سے باہر۔ اس سیزن میں پنجاب نے 14 میں سے جیتے صرف چھ میچز اور ہارے آٹھ۔ آخری بار پنجاب نے 2014 میں پلے آف راؤنڈ کھیلا تھا۔ اُس سال تو وہ فائنل تک بھی پہنچے تھے لیکن ہار گئے۔ دل ایسا ٹوٹا کہ 9 سال گزر چکے ہیں، ہر مرتبہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جاتے ہیں۔ یار! ہم تو لاہور قلندرز پر ہنستے تھے، اب تو قلندر بھی سکندر بن گئے۔ لیکن بارڈر کے اُس پار…
پاکستان اور انڈیا ہوں اور لڑائی نہ ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ جنگ کا میدان نہ ہو تو کھیل کے میدان پر لڑ جاتے ہیں۔ انڈیا کہہ رہا ہے ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ پاکستان کہتا ہے ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں جائیں گے۔ لیکن یہ سارے لڑائی جھگڑے صرف کرکٹ میں ہی کیوں؟ دوسرے کھیلوں کی کہانی تو بالکل مختلف ہے۔ اگلے مہینے سیف (SAF) فٹ بال چیمپیئن شپ ہوگی بنگلور میں، پاکستان کھیلنے جائے گا۔ اگست میں چنئی میں ہوگی ایشین چیمپیئنز ٹرافی ، پاکستان کی ہاکی ٹیم کھیلے گی۔ تو کرکٹ میں کیا موت…
ایک بار پھر نوٹ بندی؟
بھارت نے ایک مرتبہ پھر نوٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس مرتبہ نشانہ بنا ہے 2 ہزار روپے کا نوٹ۔ وہی جو 2016 کی بدنامِ زمانہ نوٹ بندی کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ ریزور بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ جس کے پاس بھی 2 ہزار روپے کے نوٹ ہیں، وہ 23 مئی سے بینک سے بدلوا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں 20 ہزار روپے سے زیادہ رقم ایکسچینج نہیں کر سکتے۔ https://twitter.com/RBI/status/1659548576010354690?s=20 2 ہزار روپے کے نوٹ پہلی بار نومبر 2016 پیش کیے گئے۔ مارچ 2018 میں ان ان کی سرکولیشن…