Author: رفتار

دسمبر 1999 منع کرنے کے باوجود انڈین طیارہ 176 مسافروں کے ساتھ پاک سرزمین پر لینڈ کرنے والا ہے۔ مسافروں کو الرٹ کیا گیا کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ پائلٹ نے لینڈنگ گیئر کھول دیے۔ طیارہ تیزی سے زمین کی طرف جانے لگا۔ لیکن یہ کیا؟ جیسے ہی پائلٹ کی نظر زمین پر پڑی۔ تو وہ حیران رہ گیا۔ کہ جہاں وہ جہاز اتارنے جا رہا ہے وہاں تو گاڑیاں چل رہی ہیں۔ کیونکہ یہ رن وے نہیں۔ بلکہ ہائی وے ہے۔ جی ہاں! یہ طیارہ لاہور کے ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان کریش لینڈنگ کرنے والا تھا۔…

مزید پڑھیں

پاکستان کی معیشت کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہے۔ اس پیچیدہ صورتحال کو سمجھنے کے لیے، ہم نے معروف اقتصادی ماہر قیصر بنگالی سے ملاقات کی۔ ملکی معیشت پر ان کی گہری نظر اور تجزیاتی صلاحیت نے پاکستان کی معاشی حالت پر روشنی ڈالی۔ بنگالی صاحب نے اپنے خیالات کا آغاز حکومتی اداروں کی کارکردگی پر تنقید سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں قائم کی گئی کفایت شعاری کمیٹی میں شامل ہونے کے باوجود، ان کے تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا۔ یہ کمیٹی حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، لیکن نتائج مایوس…

مزید پڑھیں

ستمبر کی شدید گرمی تھی۔ درجن بھر لوگ کافی دیر سے دھوپ میں کھڑے کسی کا انتظار کر رہے تھے۔ ویسے تو ٹمپریچر چالیس سے کچھ کم تھا لیکن صحرا کی ہواؤں میں پچاس سے ایک ڈگری کم محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ انتظار کرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کسی سرکاری ادارے سے لگ رہا تھا۔ کچھ دیر بعد ایک گاڑی دھول اڑاتی آئی اور ان لوگوں کے پاس آ کر رک گئی۔ پھر اس گاڑی سے ایک تابوت باہر نکالا گیا اور ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا۔ اس تابوت کے دونوں کونوں پر موٹے موٹے…

مزید پڑھیں

یہ محمد فاضل ہے۔ جناح اسپتال کے کینسر وارڈ میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے۔ یہ دھکے اس کے نصیب میں شروع سے نہیں لکھے تھے بلکہ اپنی زندگی کے پہلے 42 سال تو اس نے بہت اچھے گزارے۔ بس پچھلے چھ مہینے میں فاضل حال سے ایسا بے حال ہوا کہ آج وہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر سکتا۔ نوکری چھوٹ گئی۔ بچے پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ اور قرضہ چڑھتا جا رہا ہے۔ صرف چھ مہینوں کے اندر 7 بچوں کے باپ کی زندگی اس کے لیے اور اس کے گھر والوں کے…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس میچ ہو رہا تھا۔ کھلاڑیوں میں رمیز راجا جیسے انٹرنیشنل اسٹارز بھی شامل تھے لیکن انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں تھا۔ سخت گرمی تھی لیکن اس کے باوجود دوسرا سیشن شروع ہوتے ہی گراؤنڈ بھرنا شروع ہو گیا۔ دس بیس پچاس کی ٹولیوں میں تماشائی اسٹیڈیم میں آنا شروع ہو گئے۔ کچھ ہی دیر میں پورا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھر گیا۔ کھلاڑی حیران تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟ مگر پھر تماشائیوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی آنا شروع ہو گئی۔ کچھ ہی دیر میں ایک ایس ایچ او صاحب میدان میں داخل…

مزید پڑھیں