اس وقت بجلی کے بل شہریوں کے لیے بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی معاہدوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدے کب کیے گئے؟ کس حکومت نے کیے؟ اور کن شرائط پر کیے گئے؟ پھر ان معاہدوں کی وجہ سے ہماری مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو کیا کیا مسائل درپیش ہیں؟ ہماری سولر پینل مارکیٹ میں کیا چل رہا ہے؟ اس پر بات کرنے کے لیے ہم نے ابو بکر اسماعیل صاحب کو پوڈ کاسٹ میں دعوت دی۔ آپ اینرجی ایکسپرٹ ہیں اور سیمنز، کے الیکٹرک جیسے اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آج کل امریلی اسٹیلز سے وابستہ ہیں جو ملک کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

ہمارے مہمان نے پاکستان میں بجلی کے جاری مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے ہمارے کئی اہم سوالوں کے جواب بھی دیے اور ہمیں بتایا کہ بجلی کے مسائل پاکستان میں صنعتوں اور روزمرہ کی زندگی کو کس طرح متاثر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجوں اور ان پر قابو پانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں اپنی ماہرانہ رائے پیش کی۔ ہمیں امید ہے کہ اس گفتگو سے جہاں ایک عام شہری کو توانائی کے بحران کے وسیع تر اثرات سمجھ آئیں گے، وہیں مقتدر حلقوں کو بھی اس دگرگوں صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ممکنہ حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر

جواب لکھیں