پاکستان میں گندم کے کاشت کار اس وقت بہت پریشان ہیں کیوں کہ انہیں اپنی محنت وصول ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ مگر اسی ملک میں کچھ کاشت کار ایسے بھی ہیں جو بہت خوش ہیں بلکہ ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے۔ یہ وہ کاشت کار ہیں جنہوں نے اس سال زیتون کاشت کیا تھا۔

زیتون ایک ایسی فصل ہے جس پر اگر حکومت اور ہمارا نجی سیکٹر توجہ دے تو ہمارے امپورٹ بل میں اچھی خاصی کمی آ سکتی ہے۔ یہ سب کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ آج ہم نے اسی پر بات کرنے کے لیے جناب فیاض عالم صاحب کو مدعو کیا جو زیتون کی کاشت کے ایکسپرٹ سمجھے جاتے ہیں اور پاکستان میں اس شعبے کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں۔

اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے پاکستان میں زیتون کی کاشت کے امکانات کا جائزہ لیا اور یہ جانا کہ پاکستان کی متنوع آب و ہوا اور زرخیز زمین ، ہمارے زرعی منظر نامے کو کس طرح تبدیل کر سکتی ہے اور قومی معیشت کو فروغ دے کر روز گار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ زیتون کی کاشت کی موجودہ صورت حال اور اس سے حاصل کونے والے معاشی فوائد پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اسی ضمن میں زیتون کی پیداوار کو بڑھانے اور اس مقصد کو در پیش مشکلات پر بھی بات چیت ہوئی۔

شیئر

جواب لکھیں