سب جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ یہاں سے جو ٹیکس جمع ہوتا ہے، اس سے پورا پاکستان چلتا ہے۔ مگر بدلے میں کراچی کو کیا ملتا ہے؟

اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے کراچی سے جڑے کچھ مسائل پر بات کی اور کئی اہم سوالوں کے جواب جانے کی کوشش کی، مثلاً یہ کہ روشنیوں کے اس شہر کو اندھیروں میں ڈبونے کا ذمہ دار کون ہے؟ گفتگو میں ہم نے کراچی کی ترقی کے سامنے مشکلات اور رکاوٹوں کے ہر پہلو پر بات کی جس میں سیاسی پہلو بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ بے پناہ معاشی اہمیت ہونے کے باوجود یہ شہر دوسرے میٹرو پولیٹن شہروں سے پیچھے کیوں ہے؟ اور یہ بھی کہ انتظامی مسائل سے لے کر سیاست تک وہ کون سے عوامل ہیں جو یہاں کے شہریوں کی زندگی کو مشکل سے مشکل تر بنا رہے ہیں۔

ان اہم امور پر بات کرنے کے لیے ہم نے دعوت دی رؤف اختر فاروقی صاحب کو۔ آپ ایڈمنسٹریٹر کراچی رہ چکے ہیں، چیف کنٹرولر کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور منیجر کے پی ٹی بھی رہے ہیں۔ چاہے آپ کراچی میں رہتے ہوں یا کراچی سے باہر، اگر اس شہر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس پوڈ کاسٹ کو مکمل دیکھیے۔

شیئر

جواب لکھیں