پاکستانی میڈیا پر بڑا شور ہے کہ ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ شہباز شریف نے ٹوئٹ کر کے اپنی کامیابی کا اعلان بھی کیا ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف اور خاندان پر منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل کے الزامات پر معافی نہیں مانگی بس آرٹیکل میں ایک غلطی پر معذرت کی ہے۔

ڈیلی میل نے وضاحت میں کہا ہے کہ انہوں نے 14 جولائی 2019 کو اپنے آرٹیکل میں لکھا تھا "نیب شہباز شریف کے خلاف زلزلہ متاثرین کے لیے دی گئی برطانوی امداد میں گھپلے کی تحقیق کر رہی ہے۔"

ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ ہم اس غلطی پر معافی مانگتے ہیں۔ نیب نے کبھی شہباز شریف کو اس مقدمے میں مجرم قرار نہیں دیا۔

ڈیلی میل نے تو اپنی غلطی پر معافی مانگ لی، لیکن چھوٹے میاں اور داماد الزامات کے جواب دینے میں اب تک برطانوی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

شیئر

جواب لکھیں