پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا؟ آگے کیوں نہیں بڑھتا؟ کیا کسی قوم کا تعلیم پر توجہ نہ دینا، اس کی ناکامی کی وجہ ہوتی ہے؟ کیا ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہے کہ اس میں کسی غریب کا بچہ پڑھ کر ترقی کر سکے؟ یا امیر آدمی بن سکے؟ کیا ہماری جامعات صرف ڈگریاں بانٹتی ہیں؟ یا طالب علم کو کوئی ہنر بھی سکھاتی ہیں؟ اس پوڈ کاسٹ میں ہم تعلیمی نظام سے جڑے ان معاملات پر بات کریں گے۔ اس کے لیے ہم نے مدعو کیا ایک ایسی جامعہ کے وائس چانسلر جس کی صد سالہ تاریخ ہے، آپ ہیں جناب سروش حشمت لودھی۔ آپ کا تعلق NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔

اس پوڈ کاسٹ میں سروش حشمت لودھی نے پاکستان کے تعلیمی نظام پر تفصیلی نظر ڈالی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو درپیش اہم مسائل جیسے وسائل کی کمی اور فرسودہ طریقوں پر تبادلہ خیال ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے طریقے بھی تجویز کیے جن میں نئے خیالات اور اصلاحات شامل ہیں۔

اگر آپ بھی پاکستان کے تعلیمی نظام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ پوڈ کاسٹ آپ ہی کے لیے ہے کیوں کہ یہ پاکستان میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے درپیش چیلنجوں اور ممکنہ حل کا ایک واضح اور قابل غور جائزہ پیش کرتی ہے۔ اسے مکمل دییکھیے اور سمجھیے کہ ہم طلباء کے لیے ایک مستحکم اور روشن مستقبل کی طرف کیسے گام زن ہو سکتے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں