نیا بھر کے مسلمانوں اور خاص طور پر امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے ایک خوشی کی خبر آئی ہے۔ نیویارک شہر میں جمعہ اور رمضان میں مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اس کا اعلان سٹی ہال میں مسلم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے ہم یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہماری کمیونٹیوں کو اپنی اذانیں بلند آواز میں نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم سرخ ٹیپ کا خاتمہ کر رہے ہیں اور واضح کہتے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہوں کو جمعے اور رمضان میں مغرب کی اذان دینے کے لیے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ نیویارک کے میئر ہیں مسلمان اپنے خواب سے دور نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اذان اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ خدا عظیم ہے اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نماز دین کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو مردوں کو تاکید کرتی ہے کہ نماز کے لیے دن میں پانچ بار قریبی مسجد میں جائیں۔ نیو یارک سٹی کے میئر آفس کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں 10 ڈیسیبل تک کی آواز میں اذان نشر کرسکتی ہیں۔ اس سے پہلے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے لیے خصوصی پرمٹ کی ضرورت پڑتی تھی جس کی منظوری میں لمبا عرصہ لگ جاتا تھا۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے اعلان پر مسلم کمیونٹی خوشی کا اظہار کر رہی اور پرامید ہے کہ جلد امریکا کے دیگر شہروں میں بھی اللہ کی کبریائی کے ترانے گونجیں گے۔
پچھلی تحریرعمران خان کی سزا معطلی، مگر رہائی نہ ملی
ملتی جلتی تحاریر
تبصرہ شامل کریں