یہ کہانی ہے پاکستان کے پاسپورٹ کی۔ یہ وڈیو شروع ہوتی ہے پاکستانی پاسپورٹ کے اُس مقام سے جو 1947 میں اسے حاصل تھا جب پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر ویزا کے جا سکتے تھے۔ لیکن صورت حال تبدیل ہوئی 1954 میں جب کچھ ملکوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط لگائی۔
یہ وڈیو پھر 60 کی دہائی میں بھارت اور امریکا کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں پر ویزا کی شرط لگانے کی وضاحت کرتی ہے اور یہ بھی کہ پاکستان نے خود کس طرح 1980 کی دہائی میں اسرائیل اور جنوبی افریقہ کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائیں۔
اس وڈیو کے آخری حصے میں ہم بتائیں گے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے مشرق وسطیٰ کے ممالک نے کیوں اور کب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کی ویزا فری انٹری بند کی۔
ہم نائن الیون جیسے اہم عالمی واقعے کے بھی پاکستانی پاسپورٹ پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔