ہم اپنی زندگیوں، روز کی بھاگ دوڑ اور آفس آنے جانے میں مصروف اور اپنی زندگی تک دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ کچھ بہتر کما سکیں۔ پھر ہماری نظروں کے سامنے ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو ہماری توجہ حاصل نہیں کر پاتے۔ رفتار ایک خصوصی سلسلہ "سڑک کہانی" لا رہا ہے۔ اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ لوگ کتنی سخت محنت کرتے ہیں لیکن وہ لوگوں کے سامنے نہیں آتی۔ یہ اس سلسلے کی پانچویں قسط ہے اور ایک کروڑ پتی کی حیران کن داستان ہے، جو اب کراچی کی سڑکوں پر کتابیں بیچتا ہے۔ لکھ پتی سے ککھ پتی بننے کی اس داستان میں وہ اس ہولناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں ان کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے۔ عرش سے فرش پر آنے کی یہ کہانی آپ کو ضرور حیران کرے گی۔

شیئر

جواب لکھیں