ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی
بس نسیم شاہ کی جگہ حسن علی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں
خیر، سب کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے ہیں
(بس بیچارے امام کو کوئی نہیں لیتا)
تو پاکستان کا 15 ممبرز اسکواڈ دیکھیں: کس ٹیم کے کھلاڑی سب سے زیادہ نظر آتے ہیں؟
موجودہ چیمپیئن لاہور قلندرز سب سے آگے ہے
شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان اور عبد اللہ شفیق بھی
سب سیزن میں کھیلے تھے لاہور قلندرز سے
یہی نہیں ریزروز میں بھی ایک قلندر ہے: زمان خان
ویسے ٹیم چیمپیئن ہے، مسلسل دو مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتی ہے
اس لیے حق ہے اس کا
تو لاہور کے بعد کس کا نمبر ہے؟
آپ کو حیرت ہوگی بابر اعظم کی پشاور زلمی نہیں
بلکہ پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ کھلاڑی ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے
جی ہاں! شاداب خان ہیں اور پھر دو عظیم بالرز محمد وسیم جونیئر اور حسن علی بھی
(اچھا مذاق تھا یہ)
ریزرو کھلاڑی ابرار احمد بھی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلتے ہیں
(ابرار کی جگہ بنتی نہیں ریزرو میں، اسے اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا)
ویسے نسیم شاہ زخمی نہ ہوتے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی زیادہ ہوتے
لیکن اُن کے بغیر بھی کوئٹہ کے تین کھلاڑی ہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں
ایک محمد نواز
دوسرے افتخار احمد
اور پھر سعود شکیل
جی ہاں! سعود بھی پی ایس ایل میں کوئٹہ سے کھیلتے ہیں
(اس لڑکے کا بڑا امتحان ہوگا ورلڈ کپ میں، آر یا پار)
تو سرفراز بھائی کھیلیں نہ کھیلیں، لیکن اُن کی ٹیم کی اچھی نمائندگی ہو گئی ورلڈ کپ میں
باقی رہ گئیں دو ٹیمیں پشاور اور ملتان
ملتان سلطانز کے محمد رضوان ہیں اور ساتھ ہی اسامہ میر بھی
رضوان تو ٹیم پاکستان کا 'اٹوٹ انگ' ہے
لیکن اسامہ میر کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے
انھیں پاکستان کے کمزور شعبے کو سنبھالنا ہے، یعنی اسپن بالنگ
شاداب کی موجودگی میں چانس ملے گا یا نہیں، لیکن دیکھتے ہیں ملا تو کیا کرتے ہیں؟
اور پتہ ہے سب آخر میں کون ہے؟ پشاور زلمی
جی ہاں! بابر اعظم کی ٹیم
حیرت کی بات ہے کہ بابر کے علاوہ پشاور کا کوئی کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہیں ہے
صرف ریزرو میں ایک پلیئر ہیں: محمد حارث
لیکن وہ تبھی کھیل سکتے ہیں جب کوئی کھلاڑی زخمی ہو جائے اور اس کی replacement آئے
اب رہ گئی ہے صرف ایک ٹیم کراچی کنگز
جس کا ایک پلیئر بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے
شور تو بہت مچا تھا کہ عماد وسیم کو لایا جائے، محمد عامر کو لایا جائے، کچھ تو شعیب ملک کی واپسی کی ڈیمانڈ بھی کر رہے تھے
لیکن ہوا کچھ نہیں، ان میں سے کسی کو ٹیم میں نہیں لیا گیا
اب آپ بولیں گے کراچی کی پرفارمنس کیا ہے؟
تو بھائی، لاسٹ سیزن میں کوئٹہ کا حال تو کراچی سے بھی بُرا تھا، اس کے تو تین کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں
کراچی کے کیوں نہیں؟
یہ آپ بتائیں گے

شیئر

جواب لکھیں