مئیرکراچی مرتضی وہاب نے 21 اگست کو گلستان جوہرانڈرپاس کا افتحاح کیا ، ناقص اور نامکمل انڈرپاس کی تعمیرکیوجہ سے شہریوں کو کچھ تحفظات ہیں اس اںڈر پاس کا سنگ بنیاد 22 مئی کو رکھا گیا تھا اور صرف 4 مہینے میں اس کا افتتاح کردیا گیا ایک کلومیٹر کے انڈر پاس پر ایک ارب روپے لگادیے گئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ابھی اس پر مزید خرچہ ہوگا، کیونکہ کچھ عرصے میں بلاک اکھڑنے لگیں گے اس کے بعد شاید تارکول سے سڑک بنائی جائے، یعنی دوبارہ ٹینڈر، پھر ٹھیکے، پھر کروڑوں کے فنڈ، کھابے، کھانچے ہوں گے۔ سندھ حکومت کو تو اس کریڈٹ لینے کی اتنی جلدی تھی کہ میئر کراچی سے نامکمل انڈر پاس کا ہی افتتاح کرادیا۔

شیئر

جواب لکھیں