اور کوہلی کا خواب، خواب ہی رہ گیا! رائل چیلنجرز بنگلور ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں، گجرات ٹائٹنز کے خلاف do or die میچ ہار کر۔ یوں آر سی بی کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

ویسے کوہلی بھیا نے کوشش بڑی کی۔ گجرات کے خلاف 61 بالز پر 101 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ کوہلی کی کی ساتویں آئی پی ایل ہنڈریڈ تھی، یعنی ایک نیا ریکارڈ۔ لیکن آخری دونوں میچز میں کوہلی کی ہنڈریڈز بھی آر سی بی کو پلے آف میں نہیں پہنچا سکیں۔

یار! 16 سیزن گزر گئے، بنگلور نے آج تک ایک ٹائٹل بھی نہیں جیتا۔ تین مرتبہ تو فائنل بھی کھیلا، 2009، 2011 اور 2016 میں، لیکن سب ہارا۔ اِن کے مقابلے میں گجرات ٹائیٹنز کو دیکھ لیں۔ پچھلے سال پہلا سیزن کھیلا اور چیمپیئن بن گئے۔  اور اس مرتبہ بھی اپنے 14 میں سے 10 میچز جیت چکے ہیں۔

فرسٹ راؤنڈ میں گجرات ٹاپ آف دی ٹیبل ہے اور اب ہاٹ فیورٹ بھی۔ ویسے آپ بتائیں، کیا گجرات ٹائٹل ڈیفینڈ کر لے گا؟

شیئر

جواب لکھیں