آخر شبمن گِل کھاتا کیا ہے؟ اِس سال شبمن نے بنائی ٹیسٹ میں ہنڈریڈ، ون ڈے میں ہنڈریڈ، پھر ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہنڈریڈ۔
اور آئی پی ایل میں بھی دکھایا اپنا کمال۔ ایک نہیں دو، مسلسل دو میچز میں ہنڈریڈ بنائی۔ پہلے سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف 101 رنز اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 52 بالز پر 104 ناٹ آؤٹ۔ اور دونوں ٹیموں کو کر دیا ٹورنامنٹ سے باہر۔
ویسے ویراٹ کوہلی نے بھی consecutive ہنڈریڈز کی تھیں، لیکن شبمن کا مقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ وہ سیزن میں 14 میچز میں 680 رنز بنا چکے ہیں۔ اور سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب گجرات ٹائٹل ڈیفنس کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے، اور شبمن اورنج کیپ کے لیے۔