جب سے ہوئے ہیں عمران خان گرفتار، ہو رہا ہے سوشل میڈیا پر وار۔ پاکستان میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے بہت سے پلیٹ فارمز بند ہیں یا پھر ان تک رسائی محدود ہے۔

تو اب سوشل میڈیا کیسے استعمال کریں؟ لوگ کہہ رہے ہیں: وی پی این چلاؤ۔ ایک ایسی ٹیکنالوجی جو آپ کے انٹرنیٹ ٹریفک کو ایک بائی پاس دیتی ہے اور آپ پابندیوں کو توڑ کر انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں وی پی این کے استعمال پر پچھلے سال تک کوئی پابندی نہیں تھی۔ لیکن اب سب کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا وی پی این رجسٹر کروائیں۔ یعنی اب ایک طرح سے وی پی این کا استعمال بھی غیر قانونی ہی ہے۔

یہی حرکتیں ہیں، جن کی وجہ سے پاکستان انٹرنیٹ فریڈم میں بہت پیچھے ہے۔

حکومت کہتی ہے وہ امن و امان، قومی سلامتی اور غیر قانونی ویب سائٹس تک رسائی بند کرنے کے لیے ایسا کرتی ہے، بات تو یہ بھی ٹھیک ہے لیکن اس کی آڑ میں سب کچھ بند کر دینا؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟

شیئر

جواب لکھیں