قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ہم سے مخاطب ہے اس لیے ہمیں قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا چاہیے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ اللہ ہم سے کیا کہہ رہا ہے اور اس کے کلام کو سننے سے بہتر تو کچھ بھی نہیں۔ جب آپ قرآن مجید کا ترجمہ جانتے ہیں تو آپ کو وحی کے مقصد کا بھی علم ہو جاتا ہے۔
آپ اللہ کے دیے ہوئے پیغام کو اُس کی کتاب کے ذریعے سمجھتے ہیں۔ قرآن میں بہت سے احکامات ہیں اور بہت سی چیزوں سے منع بھی کیا گيا ہے، اس لیے اس رمضان صرف قرآن ختم کرنے کے لیے نہ پڑھیں، بلکہ اس کے معنی اور مطلب بھی سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ اس مقدس کتاب کو بہتر انداز میں جان سکیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔