کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے آ رہا ہے ایک اور گیم، نام ہے: کرکٹ 24۔

بگ آنٹ اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے یہ نیا کرکٹ گیم جون میں آئے گا، یعنی ایشیز سیریز کے موقع پر۔ جی ہاں! یہ ایشیز 2024 کا آفیشل گیم ہوگا۔ اور ہاں! اسے بھی حقیقت کے قریب ترین کرکٹ گیم قرار دیا جا رہا ہے۔

کرکٹ 24 کے ذریعے گیم میں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں اور کئی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں ، مثلاً 'پرو ٹیم'۔ اس میں کھیلنے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے اپنی ڈریم ٹیم بھی بنا سکیں گے۔ بالکل ویسے ہی جیسے فیفا گیم سیریز میں Ultimate team ہوتی ہے۔

کیونکہ اس گیم کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا تعاون حاصل ہے اس لیے اس میں بگ بیش لیگ بھی شامل ہیں۔ یہی نہیں بلکہ برطانیہ کی دی ہنڈریڈ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ کی اس کا حصہ ہے۔  کرکٹ میچز کھیلنے کے لیے 50 بہت ہی زبردست اسٹیڈیمز  بھی گیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ آن لائن پلے کی سہولت بھی ہوگی۔

لائسنس حاصل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد کرکٹ 24 میں دنیا کے کئی ممالک کے 200 سے زیادہ کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے علاوہ دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔  ہاں! شاید پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نہیں ہوگی۔

شیئر

جواب لکھیں