Author: فہد کیہر
پاکستان کرکٹ میں فکسنگ کوئی نئی بات نہیں۔ آج بھی کچھ نہیں بدلا۔ جب تک پاکستان کرکٹ کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جائے گا، یہ سب ہوتا رہے گا۔
یہ انگلینڈ نے کیا کر دیا؟ ہیری بروک ہی کو باہر بٹھا دیا؟ اب آپ کہیں گے کیا ٹیم ہے یار! ہیری بروک کی جگہ تک نہیں بنی اس میں؟ کسی میں دم ہے اُن جیسا کھلاڑی باہر بٹھانے کا؟ بات اتنی سیدھی نہیں ہے بھائی، ہیری بروک کوئی عام کھلاڑی نہیں۔ ہاں! انڈیا میں کبھی نہیں کھیلے لیکن اُس سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں تو کمال دکھا چکے ہیں۔ جی ہاں! پاکستان میں! جہاں across all formats ہیری بروک نے کھیلی ہیں 11 اننگز۔ اور بنائے ہیں 706 رنز۔ ایوریج ہے 88 سے زیادہ کا اور اسٹرائیک ریٹ 109۔…
لو، ہو گیا ایک اور ٹرین حادثہ۔ ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب الٹ گئی۔ کم از کم 35 لوگوں جان سے گئے، 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔ حادثہ ہو گیا اور اب باتیں وہی پرانی : مذمت، تشویش، الزامات، تحقیقات ۔ہو سکتا ہے ہر مرنے والے کے خاندان کو چند لاکھ روپے کا گھسا پٹا اعلان بھی ہو جائے۔ لیکن یہ سب کب تک چلتا رہے گا؟ اور اس سے بھی اہم سوال، آخر ٹرین حادثے زیادہ تر سندھ ہی میں کیوں ہوتے ہیں؟ آپ پاکستان ریلویز کے حادثات کی پوری…
یہ دن تھا بابر اعظم کا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں بابر نے کھیلی ایسی اننگز جو فینز کو لمبے عرصے تک یاد رہے گی۔ ایک ایسے میچ میں جو بہت ہی اہم تھا۔ بابر کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز اپنے پہلے تین میں سے دو میچز ہار چکی تھی اور پھر گال ٹائٹنز کے خلاف chase کرنے کو ملے 189 رنز۔ ایک بڑا ٹارگٹ اور مشکل وکٹ! یہیں چلایا بابر اعظم نے اپنا جادو! صرف 59 بالز پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں شامل تھے آٹھ چوکوں کے علاوہ پانچ چھکے بھی اور اپنی ٹیم کو جتوانے میں…
بارش ہو گئی اور انڈیا 2-0 سے نہیں جیت سکا لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نے دنیا کو ایک نیا پلیئر دیا ہے، نام ہے یشَسوی جیسوال۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے بنائے 171 رنز۔ انٹرنیشنل کیریئر کا دھماکے دار آغاز کیا لیکن اصل کہانی ہے behind the scene اور یہی کہانی ہم آپ کو بتائیں گے۔ یشسوی جیسوال کا تعلق ہے ریاست اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے علاقے سُری یاون سے۔ چھ بہن بھائیوں میں اُن کا نمبر ہے چوتھا۔ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن کرکٹ کا شوق اتنا تھا کہ…
ورلڈ کپ میں سب ہوں گے، بس روی چندر آشون نہیں ہوں گے۔ کیوں بھئی؟ کیونکہ آشوِن نے تقریباً ڈیڑھ سال سے ایک ون ڈے بھی نہیں کھیلا۔ وہ انڈیا کے اسکواڈ کا پارٹ ہی نہیں، نہ ہی ان کے پلان کا حصہ ہیں۔ تو ورلڈ کپ میں کہاں سے کھیلیں گے؟ یہ کوئی پاکستان تھوڑی ہے کہ جو کھلاڑی تین، تین سال سے باہر کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیے جائیں۔ خیر، انڈیا ورلڈ کپ کے لیے ابھی سے تیاریاں کر رہا ہے۔ انڈیا نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا، اس کے بعد 2013…
کرکٹ بہت، بہت، بہت بدل گئی ہے اور ابھی تو اور بھی بدلے گی، اور اس بدلاؤ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟ ون ڈے کرکٹ کا ! کیونکہ ٹیسٹ تو اصل کرکٹ ہے اور کمانے والا لڑکا ہے ٹی ٹوئنٹی۔ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی میں تو اتنا پیسہ ہے، اتنا پیسہ ہے کہ بہت سے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ تک چھوڑ رہے ہیں۔ تبھی تو سب کہہ رہے ہیں زمانہ بدل گیا ہے تو کرکٹ کو بھی بدلنا چاہیے اور اس کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ 50 اوورز کرکٹ کو ختم کرنا ہوگا! یہ ہم نہیں کہہ رہے، لوگ…
یہ آکاش چوپڑا کے دماغ میں بھی ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا آتا ہی رہتا ہے۔ ہر کچھ دن بعد ایک نیا شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور سب اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔ دیکھیں، اب fab 4 سے ویراٹ کوہلی کو باہر نکال دیا ہے۔ آپ بتائیں، کوہلی فینز انھیں چھوڑیں گے؟ ایک غدر مچا ہوا ہے۔ ہر طرف سے ایک ہی آواز آ رہی ہے: مجھے کیوں نکالا؟ یہی نہیں، وہ تو بابر اعظم کو بھی fab 4 کا حصہ نہیں سمجھتے۔ یعنی صرف انڈیا ہی نہیں پاکستان کے کرکٹ فینز کو بھی ناراض کر دیا ہے۔…
یہ کیا ہے؟ کٹ سفید لیکن وکٹیں رنگین؟ کیوں بھئی؟ ارے! یہ کرکٹ تک بھی پہنچ گئے؟ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چل رہی ہے دی ایشیز۔ دنیا کی سب سے پرانی کرکٹ rivalry کے زبردست میچز چل رہے ہیں۔ پہلے دونوں ٹیسٹ آسٹریلیا نے جیتے، پھر تیسرا میچ ہوا ہیڈنگلی میں۔ جہاں انگلینڈ نے کمال ہی کر دیا، صرف تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز میں اپنے چانس زندہ رکھے ہیں۔ لیکن آج ہمارا موضوع کرکٹ نہیں، اصل میں اس میچ میں ہم نے کچھ نیا دیکھا۔ اسٹمپس پر قوسِ قزح کے رنگوں کی یہ پٹی…
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفائرز کئی شاندار مقابلوں کے بعد بالآخر اپنے اختتام کو پہنچے۔ ایشین چیمپیئن سری لنکا سے تو توقع تھی کہ ورلڈ کپ تک پہنچ جائے گا، اور وہ بغیر کوئی مقابلہ ہارے پہنچ بھی گیا لیکن ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ سب باہر ہو جائیں گے اور نیدرلینڈز ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر جائے گا؟ اس کی امید بہت کم تھی۔ نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ 2023 تک پہنچانے میں جہاں تمام کھلاڑیوں کا بڑا کردار تھا، وہیں سب سے نمایاں بس ڈی لیڈے رہے۔ صرف 7 میچز میں انھوں نے جہاں 47 سے…