کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفائرز کئی شاندار مقابلوں کے بعد بالآخر اپنے اختتام کو پہنچے۔ ایشین چیمپیئن سری لنکا سے تو توقع تھی کہ ورلڈ کپ تک پہنچ جائے گا، اور وہ بغیر کوئی مقابلہ ہارے پہنچ بھی گیا لیکن ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ سب باہر ہو جائیں گے اور نیدرلینڈز ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر جائے گا؟ اس کی امید بہت کم تھی۔

نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ 2023 تک پہنچانے میں جہاں تمام کھلاڑیوں کا بڑا کردار تھا، وہیں سب سے نمایاں بس ڈی لیڈے رہے۔ صرف 7 میچز میں انھوں نے جہاں 47 سے زیادہ کے ایوریج سے 285 رنز بنائے، وہیں 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ یعنی کسی بھی ڈچ بالر سے زیادہ وکٹیں۔ ٹورنامنٹ میں ان کی سب سے اعلیٰ کارکردگی، سب سے مشکل اور اہم میچ میں تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف مقابلہ ورچوئل سیمی فائنل تھا۔ ہارنے کی صورت میں نیدرلینڈز نہ صرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر ہو جاتا۔

اس اہم مقابلے میں نیدرلینڈز کو 278 رنز کا ہدف ملا، لیکن نیٹ رن ریٹ پر اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے اسے یہ ٹارگٹ صرف 44 اوورز میں پورا کرنا تھا۔ 166 رنز پر پانچ آؤٹ ہو جانے کے بعد تو امکان کم ہی رہ گیا تھا جب بس ڈی لیڈے نے میدان مار لیا۔ انھوں نے صرف 92 گیندوں پر 123 رنز کی ایک شاہکار اننگز کھیلی اور نیدرلینڈز نے 43 ویں اوور میں ہدف کو جا لیا۔

صرف یہی شاندار سنچری ہی نہیں، اسی میچ میں بس ڈی لیڈے نے 52 رنز دے کر پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ جی ہاں! ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں اور سنچری بنانے والے چند کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے اور ثابت کیا کہ وہ بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔

ایک ہی میچ میں سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے

ون ڈے انٹرنیشنلز میں

بیٹنگبالنگبمقابلہبمقامبتاریخ
Raftar Bharne Do ویوین رچرڈز119 (113)5-41نیوزی لینڈڈنیڈن‏18 مارچ 1987
Raftar Bharne Do پال کولنگ ووڈ112* (86)
6-31بنگلہ دیشناٹنگھم‏21 جون 2005
Raftar Bharne Do روہن مصطفیٰ109 (125)
5-25پاپوا نیو گنیابو ظبی‏4 اپریل 2017
Raftar Bharne Do بس ڈی لیڈے123 (92)
5-52اسکاٹ لینڈہرارے‏6 جولائی 2023

ویسے کیا آپ کو پتہ ہے بس ماضی کے مشہور ڈچ کھلاڑی ٹام ڈی لیڈے کے بیٹے ہیں، بلکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اُن کی ایک چچا زاد بہن بابیت ڈی لیڈے بھی انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔ وہ نیدرلینڈز کی وکٹ کیپر بیٹر ہیں اور اب تک آٹھ ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔

Raftar Bharne Do
بس ڈی لیڈے کی کزن بابیت، جو نیدرلینڈز کی وکٹ کیپر ہیں

بس اور بابیت تو چلیں چچا زاد ہیں، لیکن کرکٹ میں ہمیں کئی حقیقی بہن بھائی ملتے ہیں۔ جیسے آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ول سدرلینڈ اور ان کی بہن اینابیل۔ ول آسٹریلیا 19 کے لیے کھیل چکے ہیں اور بگ بیش میں میلبرن رینیگیڈز سے کھیلتے ہیں۔ اینابیل اپنے بھائی سے دو سال چھوٹی ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں دو ہاتھ آگے ہیں۔ وہ آسٹریلیا ویمنز کے لیے تین ٹیسٹ، 18 ٹی ٹوئنٹی اور 15 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔

Raftar Bharne Do
اینابیل تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی ہیں، بھائی ول کو ابھی تک موقع نہیں ملا

فرانس میں کرکٹ اتنی مشہور تو نہیں لیکن ان کے پاس بھی بہن بھائی کی ایک جوڑی ہے۔ 19 سالہ گستاف میک کون زبردست کھلاڑی ہیں، جو فرانس کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں۔ ان کی بہن آئنس میک کیون 16 سال کی وکٹ کیپر ہیں، جنھوں نے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرانس ویمنز کی نمائندگی کی ہے۔

پھر آئرلینڈ کا ڈیلنی خاندان آتا ہے، جس نے دو نہیں تین انٹرنیشنل کرکٹر پیدا کیے ہیں۔ آئرلینڈ کی ویمنز کیپٹن لورا ڈیلنی ہیں جو 52 ون ڈے اور 91 ٹی ٹوئنٹی کا بڑا تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کے بھائی گیرتھ ڈیلنی ملک کے لیے 21 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں جبکہ کزن ڈیوڈ ڈیلنی بھی آٹھ میچز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Raftar Bharne Do
آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈیلنی مشہور آئرش کھلاڑی گیرتھ ڈیلنی کی بہن ہیں

آئرلینڈ ہی کا مشہور جوائس خاندان بھی ہے۔ جن میں ایڈ جوائس سب سے زیادہ مشہور ہیں جو نہ صرف آئرلینڈ بلکہ انگلینڈ کے لیے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ایک ٹیسٹ، 78 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے بھائی ڈوم جوائس نے ملک کے لیے تین ون ڈے کھیلے ہیں جبکہ ایک اور بھائی گس جوائس ایک فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

یہ تینوں تو چلیں بھائی ہیں، ان کی کی دو جڑواں بہنیں بھی ہیں، جو کرکٹ کھیلتی ہیں۔ ایک سیسیلیا، دوسری آئسوبیل۔ سیسیلیا اوپننگ بیٹر ہیں جو آئرلینڈ کے لیے 57 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں جبکہ آئسوبیل آل راؤنڈر ہیں اور ایک ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 55 ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنلز کھیل چکی ہیں۔

یعنی پانچ بہن بھائی، جن میں سے چار انٹرنیشنل کرکٹر، واہ! کیا بات ہے جوائس فیملی کی۔

Raftar Bharne Do
سیسیلیا اور آئسوبیل، آئرلینڈ کی کرکٹرز جو جڑواں بہنیں ہیں، جو اصل میں مشہور کھلاڑی ایڈ جوائس کی بہنیں ہیں
شیئر

جواب لکھیں