یہ دن تھا بابر اعظم کا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں بابر نے کھیلی ایسی اننگز جو فینز کو لمبے عرصے تک یاد رہے گی۔

ایک ایسے میچ میں جو بہت ہی اہم تھا۔ بابر کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز اپنے پہلے تین میں سے دو میچز ہار چکی تھی اور پھر گال ٹائٹنز کے خلاف chase کرنے کو ملے 189 رنز۔ ایک بڑا ٹارگٹ اور مشکل وکٹ!

یہیں چلایا بابر اعظم نے اپنا جادو!  صرف 59 بالز پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں شامل تھے آٹھ چوکوں کے علاوہ پانچ چھکے بھی  اور اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر نے تو آسرا ہی نہیں کیا، پہلے اوور میں ہی تین چوکے لگائے  اور پھر ایک اوور میں مسلسل گیندوں پر  دو چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا۔

یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اُن کی 10ویں سنچری تھی، یعنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچز ملا کر سب میں۔

آپ کو پتہ ہے کرس گیل کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریز کس کی ہیں؟ نہیں، ویراٹ کوہلی کی نہیں ہیں، ڈیوڈ وارنر بھی نہیں ، ناں ناں، برینڈن میک کولم کی بھی نہیں ہیں ۔ سب سے زیادہ سنچریاں ہیں بابر اعظم کی۔ پوری 10 !

میچزرنزبہترین اننگزایوریج10050
کرس گیل46314562175*36.222288
بابر اعظم265943612244.091077
مائیکل کلنگر2065960126*34.45833
ڈیوڈ وارنر35611695135*37.60899
ویراٹ کوہلی37411965122*41.40891

اور نمبر وَن ہیں یونیورس باس۔ گیل نے بنائی ہیں 22 ہنڈریڈز یعنی بابر کے مقابلے میں ڈبل سے بھی زیادہ۔ لیکن یہ بات ہے کہ انھوں نے 463 میچز بھی کھیلے ہیں۔

دنیا کی کون سی لیگ ہے جہاں ہم نے کرس گیل کو ایکشن میں نہیں دیکھا۔ وہ 29 ٹیموں کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ آئی پی ایل میں کرس گیل نے بڑے کمال دکھائے۔ کیا کیا اننگز کھیلی تھیں انھوں نے، بس آر سی بی ٹائٹل کوئی نہیں جتوا سکے۔

خیر، بابر ابھی گیل سے تو بہت پیچھے ہیں، لیکن میچز بھی تو کم کھیلے ہیں۔  گیل کے 463 کے مقابلے میں صرف 264 میچز  اور انھی میں 10 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر بابر کو کرس گیل جتنے میچ مل گئے تو ہو سکتا ہے یہ ریکارڈ بھی توڑ ہی دیں؟

ایوریج تو گیل سے بہت اچھا ہے بابر کا۔ گیل نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 36 کے ایوریج سے ساڑھے 14 ہزار رنز بنائے ہیں جبکہ بابر 44 کے ایوریج سے تقریباً ساڑھے 9 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ یہی نہیں، گیل کی 88 ففٹیز ہیں، اور مقابلے میں بابر ابھی سے 77 ففٹیز بنا چکے ہیں۔

پھر بابر کا کوئی مقابل بھی کوئی نہیں۔ ان کے آگے پیچھے وہ کھلاڑی ہیں، جن کا کیریئر یا تو ختم ہو چکا ہے یا وہ اپنے آخری دن گن رہے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر، ویراٹ کوہلی، آرون فنچ، لیوک رائٹ، برینڈن میک کولم۔ سب یا تو جا چکے، یا پھر جانے والے ہیں۔

تو بابر بھیا، اور اونچا اڑو، تم اڑنے کے لیے ہی آئے ہو!

شیئر

جواب لکھیں