Author: فہد کیہر

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری ہو گيا ہے، اور خدشے کے عین مطابق سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان-بھارت میچ احمد آباد ہی میں ہوگا یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتراض مسترد کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 2023 بھی راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہوگا، یعنی تمام 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی۔ https://twitter.com/ICC/status/1673579670862692353?s=20 ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔…

مزید پڑھیں

کل سے کرکٹ دنیا میں ایک ہی نام گونج رہا ہے: انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ (Tammy Beaumont)۔ ویمنز ایشیز کے واحد ٹیسٹ میں انھوں نے 208 رنز کی ایک یادگار اننگز کھیلی۔ یہ کسی بھی انگلش ویمن کرکٹر کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ https://twitter.com/ICC/status/1672801916705710081?s=20 آسٹریلیا کے 473 رنز کے جواب میں اُن کی اس اننگز کی بدولت ہی انگلینڈ 463 رنز تک پہنچا۔ وہ الگ بات کہ انگلینڈ کو بچانے کے لیے یہ ڈبل سنچری بھی کافی ثابت نہیں ہوئی۔ آخری اننگز میں 268 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پوری انگلش بیٹنگ لائن 178 رنز پر ڈھیر ہو…

مزید پڑھیں

انگلینڈ ایک میچ کیا ہار گیا؟ سب "بیزبال" کے پیچھے ہی پڑ گئے۔ کیوں بھئی؟ انگلینڈ کوئی پہلی بار ہارا ہے؟ اور آخر آپ نے سوچ کیسے لیا تھا کہ انگلینڈ آسانی سے جیت جائے گا؟ اُس کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، آسٹریلیا سے تھا۔ وہ بھی نئے نویلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا سے۔ ایک ایسی ٹیم جو ہمیشہ سے "بیزبال" اسٹائل میں کھیلتی ہے، کوئی نام دیے بغیر۔ بیزبال تو پتہ ہے نا کیا ہوتا ہے؟ یہ ہے No fear of failure۔ ناکامی کے خوف کو بُھلا کر کھیلنا۔ کوچ برینڈن میک کولم اور کپتان بین اسٹوکس کی…

مزید پڑھیں

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا، بلکہ یہ کہیں تو بہتر ہوگا نجم سیٹھی نے۔ لیکن وہ تو پی سی بی چھوڑ گئے ہیں اور اب دور شروع ہونے والا ہے ذکا اشرف کا، جو ہائبرڈ ماڈل کے حامی نہیں ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ کے ممکنہ نئے چیف نے کہا کہ انھیں ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔ اگر ایشین کرکٹ کونسل نے میزبانی ہمیں دی ہے تو مکمل طور پر ہمیں ہی کرنی چاہیے۔ "اس حوالے سے مختصر وقت…

مزید پڑھیں

زیادہ دن نہیں گزرے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی مستقبل کی خبریں دے رہے تھے۔ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے پر ان کی خوشی دیدنی تھی لیکن اندازہ نہیں تھا کہ محض چند دن بعد وہ اپنے عہدے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ افواہیں کئی دنوں سے چل رہی تھیں، بالآخر ان کی تصدیق بھی خود نجم سیٹھی نے کر دی ، ایک ٹوئٹ کے ذریعے: Salaam everyone! I don’t want to be a bone of contention between Asif Zardari and Shehbaz Sharif. Such instability and uncertainty is not good for…

مزید پڑھیں

کراچی کے رہنے والے وہ دن کبھی نہیں بھولے ہوں گے۔ جون 2015 میں گرمی کی لہر نے شہرِ قائد کو جھلسا کر رکھ دیا تھا۔ سمندری ہوائیں بند ہوئیں اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ نتیجہ کراچی اور صوبے کے دوسرے شہروں میں تقریباً 2 ہزار اموات کی صورت میں نکلا۔ اس سے تقریباً ایک مہینہ پہلے بھارت میں گرمی کی زبردست لہر نے جنم لیا تھا، جس میں ڈھائی ہزار لوگ مارے گئے تھے۔ آج، بھارت کو ویسی ہی ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ تو کیا پاکستان کو خبردار ہو جانا چاہیے؟ مئی 2015…

مزید پڑھیں

وہ بھی کیا دن تھے، جب موبائل فونز استعمال کرنا اور ان کی مرمت کرنا بھی آسان ہوتا تھا۔ ڈھکن کھولا، بیٹری نکالی، نئی بیٹری لگائی اور فون نیا کا نیا ہو گیا۔ لیکن پھر زمانہ آیا ایسی بیٹریوں کا، جنھیں نکالنا ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ کمپنیوں نے کہا ایسا بیٹری ٹائمنگ بڑھانے کے لیے کیا گیا، یا پھر فون کو واٹر پروف بنانے کے لیے اور بھی کئی فیچرز کے نام لیے گئے اور عام صارف اس سہولت سے ہمیشہ کے لیے محروم رہ گیا۔ لیکن اب لگتا ہے وہ زمانہ واپس آنے والا ہے، کیونکہ…

مزید پڑھیں

‏28 ہزار 251 فٹ بلند، ماؤنٹ ایورسٹ سے تقریباً 800 فٹ چھوٹا، لیکن اُس سے کہیں زیادہ مشکل، دشوار اور خطرناک۔  کوہ پیما اسے کہتے ہیں 'ظالم پہاڑ' اور دنیا اسے جانتی ہے K2 کے نام سے۔ کے ٹو سر کرنے کی پہلی کامیاب کوشش ہوئی آج سے تقریباً 70 سال پہلے 1954 میں۔ اس مہم کی کہانی بڑی عجیب ہے، اِس میں سب کچھ ہے۔ ایک طرف بہادری، دلیری اور قربانی، تو دوسری طرف دھوکا، جھوٹ اور دغا بازی۔ اس کہانی کا ایک کردار ایسا ہے، جسے پاکستان میں بہت بلند مقام ملنا چاہیے تھا لیکن آج ہم اُن…

مزید پڑھیں

پاکستان نے دورۂ سری لنکا کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ نام تو ہیں ہی، جو ٹیم کا لازمی حصہ ہیں۔ مثلاً کپتان بابر اعظم ہیں، پھر محمد رضوان، شان مسعود، امام الحق اور بالرز میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی۔ لیکن  کچھ نئے نام بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ایک فاسٹ بالر عامر جمال اور دوسرے نوجوان بیٹسمین محمد ہُریرہ۔   Shaheen Afridi returns to Test side for Sri Lanka tourRead more: https://t.co/M5Mzljpb5I#SLvPAK— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 17, 2023 یہ دونوں کھلاڑی فائنل الیون میں شامل ہوں گے یا نہیں، اس…

مزید پڑھیں

‏2023 کرکٹ ورلڈ کپ کا سال ہے۔ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں دنیائے کرکٹ کی 10 طاقتوں کا مقابلہ ہوگا، سب سے بڑا اعزاز ورلڈ کپ حاصل کرنے کے لیے۔ ان میں سے آٹھ ملک تو کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ دو کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اور یہ فیصلہ ہوگا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جن کا آغاز اتوار 18 جون سے ہو رہا ہے۔ Captains' day out in Zimbabwe ahead of the #CWC23 Qualifier 📸 👌 pic.twitter.com/OB36a5nYlr— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 17, 2023 اب تک جن آٹھ ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے…

مزید پڑھیں