Author: فہد کیہر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے سنچری کے ذریعے میچ کا رخ تو پلٹا ہی، ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے لوگوں میں بھی ایک جنگ چھیڑ دی ہے۔ اوول کے میدان پر جاری میچ میں جب آسٹریلیا کے 76 رنز پر تین آؤٹ تھے، تب ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے 285 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی۔ اس پارٹنرشپ میں ہیڈ کا حصہ تھا 163 رنز کا، وہ بھی صرف 174 گیندوں پر۔ 25 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین یہ اننگز نہ صرف آسٹریلیا کو میچ میں واپس لائی، بلکہ اسے بالادست پوزیشن پر بھی…

مزید پڑھیں

‏8 ہزار میٹر محض بلندی نہیں، بلکہ ایسا مقام ہے جسے "ڈیتھ زون" کہتے ہیں۔ ایک عام انسان اس بلندی پر زندہ بھی نہیں رہ سکتا۔ لیکن کچھ لوگوں کے حوصلے ان پہاڑوں سے بھی بلند ہوتے ہیں، وہ "ڈیتھ زون" سے بھی نہیں گھبراتے اور ایک نہیں، دو نہیں کئی مرتبہ موت کو شکست دیتے ہیں۔ انھی میں سے ایک ہیں ناروے کی 37 سالہ خاتون کرسٹین ہریلا۔  جو ایسا کارنامہ انجام دینے والی ہیں، جو تاریخ میں کوئی نہیں کر پایا۔ کرسٹین 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 ایسی چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں، وہ…

مزید پڑھیں

بالآخر لیونیل میسی نے فیصلہ کر لیا، وہ سعودی عرب نہیں امریکا جائیں گے۔ جی ہاں! ورلڈ چیمپیئن میسی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ امریکا کے کلب انٹر مایامی سے کھیلیں گے۔ یوں انھوں نے نہ صرف سعودی پیشکش ٹھکرا دی ہے، بلکہ اپنے سابق کلب بارسلونا میں واپسی کے امکانات بھی ختم کر دیے ہیں۔ لیونیل میسی نے کہہ تو دیا ہے کہ وہ امریکا کی میجر لیگ سوکر میں جانا چاہتے ہیں، لیکن ابھی تک ان کا معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by Inter Miami CF (@intermiamicf) مزے کی…

مزید پڑھیں

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی، لیکن شاید آپ کو جان کر حیرت ہو کہ بھوک آج بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق 58 ملکوں کے 25.8 کروڑ انسان بدترین بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، اور یہ گزشتہ 7 سالوں کی میں غذائی عدم تحفظ (food insecurity) کی بدترین شرح ہے۔ اس صورت حال کی کئی وجوہات ہیں: روس یوکرین جنگ، مقامی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ- 19 کے معیشت پر پڑنے والے اثرات، ان سب کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن تمام تر چیلنجز کے باوجود ماہرین کہتے ہیں…

مزید پڑھیں

کرکٹ کے پریمیئم فارمیٹ ٹیسٹ کا سب سے بڑا اعزاز ہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، جس کا فائنل اس وقت لندن کے تاریخی میدان اوول پر ہو رہا ہے۔ مقابل ہیں آسٹریلیا اور بھارت۔ جی ہاں! مسلسل دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیل رہا ہے اور اس مرتبہ بھی ایک غلطی کر بیٹھا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد جس ٹیم کا اعلان کیا، اس میں روی چندر آشوِن موجود نہیں۔ یعنی جو دنیا کا نمبر ایک بالر ہے، بلکہ اس چیمپیئن شپ میں جس نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لیں، وہی فائنل نہیں کھیل رہا۔…

مزید پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد سعودی عرب کی نظریں اب دنیا کے مشہور ترین فٹ بالرز پر ہیں۔ لیونیل میسی، لوکا موڈرچ اور کریم بن زیما کی باتیں تو اب کھل کر سامنے آ چکی ہیں، لیکن اور بھی بہت سے نام ہیں جن کو سعودی عرب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت 10 سے بھی زیادہ فٹ بالرز ایسے ہیں جو سعودی عرب کے ٹارگٹ پر ہیں۔ ایک سعودی وفد اِس اختتامِ ہفتہ پر پیرس اور میڈرڈ میں تھا، جس میں پی ایس جی اور ریال میڈرڈ کے لیے آخری مقابلے کھیلنے والے میسی اور بن زیما…

مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل اسٹارک کہتے ہیں کہ وہ کئی سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ نہیں کھیل رہے کیونکہ وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں، اپنے ملک  کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اسٹارک 2015 میں ون ڈے اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ چیمپیئن بنے ہیں، اور اب ان کی نظریں ہی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑے انعام پر، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پر، جس کا فائنل 7 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ مقابل ہوں گے آسٹریلیا اور بھارت، جو پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن بننے کی کوشش کریں…

مزید پڑھیں

بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کی خبریں کئی دنوں سے چل رہی ہیں۔ عمارت میں خاص تو کچھ نہیں، ہاں کچھ چیزیں متنازع ضرور ہیں جیسے یہ نقشہ دیکھ لیں۔ نئی پارلیمان کی ایک دیواری پر یہ دیو ہیکل نقشہ لگایا گیا ہے جو بہت ہی متنازع ہے کیونکہ اس میں پڑوسی ملک پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے کئی علاقے بھی بھارت کا حصہ دکھائے گئے ہیں۔ جی ہاں! یہ بھارت کا نہیں، اکھنڈ بھارت کا نقشہ ہے۔ ذرا تصور کیجیے پاکستان اپنی پارلیمان میں ایسا ایک ہی بڑا نقشہ لگاتا ہے اور…

مزید پڑھیں

بھائی وہ زمانے گزر گئے جب بالی ووڈ میں صرف بنتی تھیں گھسی پٹی لو اسٹوریز۔ اب تو ایسا کوئی موضوع نہیں، جس پر وہاں فلم نہ بنتی ہو۔ کھیل اور کھلاڑیوں پر بھی بالی ووڈ میں بہت موویز بنی ہیں ، ایک سے بڑھ کر ایک۔ لیکن پاکستان میں کس بڑے کھلاڑی پر مووی بنی ہے؟ اور کون سے ایسے ہیں جن کی زندگی پر لازماً بننی چاہیے؟ یہ آج ہم رفتار اسپورٹس میں آپ کو بتائیں گے۔ ہو سکتا ہے آپ کے ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال آئے کہ آخر مووی بنانا ضروری کیوں ہے؟  ایک…

مزید پڑھیں

یہ وہ خبر ہے جو آپ بالکل نہیں سننا چاہیں گے: مصنوعی ذہانت سے لیس ایک ڈرون نے اپنے آپریٹر کو ہی "قتل" کر دیا۔ امریکی فضائیہ میں اے آئی ٹیسٹ اینڈ آپریشنز کے سربراہ کے بیان سے ایسا تاثر گیا ہے کہ ایک سمولیشن کے دوران اہلکار تربیتی مشن پر موجود ڈرون کو "نہ" کہتا رہ گیا، لیکن اُس نے ایک نہ سنی اور ہدف کو نشانہ بنا کر آپریٹر ہی کو مار دیا۔ لیکن امریکی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک simulated ٹیسٹ تھا، جس میں مصنوعی ذہانت سے کنٹرول ہونے والے ڈرون کو مختلف…

مزید پڑھیں