Author: فہد کیہر

اور ایشیز 2023 ہو گئی شروع۔ کرکٹ تاریخ کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی رقابت۔ بلکہ نہیں نہیں، سب سے بڑی rivalry تو ہماری ہے، پاکستان اور انڈیا کی۔ تو ۔۔۔ کرکٹ کی سب سے پرانی رقابت: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا۔ یعنی ایک طرف تباہ کُن اسٹریٹجی 'بیز بال' رکھنے والا انگلینڈ تو دوسری جانب نیا نویلا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا۔ تو مقابلہ ہوگا بہت ہی تگڑا۔ جس میں دنیا کے ٹاپ تھری بیٹسمین: مارنس لبوشین، اسٹیون اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ، سامنا کریں گے تجربہ کار بلکہ کلا کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کا۔ انگلینڈ کو دیکھیں تو…

مزید پڑھیں

بیجنگ باسی یہ شام کبھی نہیں بھولیں گے۔ لیونیل میسی اُن کے شہر میں آئے، اپنے کیریئر کا تیز ترین گول کیا اور وہ شرٹ پہنی جس پر چینی زبان میں اُن کا نام لکھا تھا۔ Lionel Messi dalam bahasa Mandarin:梅西MéixīJadi pengen cari jerseynya yang ini 😄 pic.twitter.com/Tg3N39W8pQ— Viola (@veeola) June 15, 2023 ارجنٹینا اور آسٹریلیا کا یہ فرینڈلی میچ چینی دارالحکومت کے نئے نویلے ورکرز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ 68 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے میدان میں شاید ہی کوئی آسٹریلیا کا فین تھا۔ ہر طرف صرف ہلکے نیلے رنگ کی…

مزید پڑھیں

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے اور اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ ایسے خوشیاں منا رہا ہے جیسے ساری کوششوں کا ہدف یہی تھا کہ بس دو، چار میچز مل جائیں؛ نیپال، افغانستان کھیل لیں، باقی اللہ اللہ خیر صلّا۔   Are you ready, Pakistan? Asia Cup is coming! pic.twitter.com/q9Hq99b41H— Najam Sethi (@najamsethi) June 15, 2023 یہ 2013 نہیں بھائی، 2023 ہے ۔ اب پاکستان میں نہ کھیلنے کا بہانہ تو  آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی نہیں بناتے۔ پچھلے تین، چار سالوں میں کون سی ٹیم ہے جس…

مزید پڑھیں

طویل انتظار کے بعد بالآخر ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا گیا ہے۔ یعنی چند ابتدائی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت باقی مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ ٹورنامنٹ 31 اگست سے 17 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔ جس کے ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے اور باقی 9 مقابلے سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ Dates and venues have been finalised for the Asia Cup 2023! The tournament will be held from 31st August to…

مزید پڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایونٹ ہے، لیکن اس میں کوئی پاک-بھارت مقابلہ کیوں نہیں ہوتا؟ یہ سوال اٹھایا ہے بھارت کے کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے۔  کہتے ہیں کہ "کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آئی سی سی کا کوئی ایونٹ پاک-بھارت مقابلے کے بغیر ہو؟ دونوں ٹیمیں سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں کھیل رہیں، تو کیا آئی سی سی ایونٹس میں بھی نہ کھیلیں؟" سابق بھارتی اوپنر نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پاک-بھارت میچ شروع میں ہی…

مزید پڑھیں

ویراٹ کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کتنی سنچریاں بنا چکے ہیں؟ جی ہاں! 46۔ اب تک 265 اننگز میں 46 سنچریوں اور 65 نصف سنچریوں کی مدد سے کوہلی نے 12898 رنز بنائے ہیں۔ یعنی نہ صرف 13 ہزار رنز کے سنگِ میل کے قریب ہیں بلکہ ایک اور سنہرا موقع بھی مل رہا ہے: سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کا۔ اس وقت ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ سچن تنڈولکر کے پاس ہے۔ انھوں نے 452 اننگز میں 49 سنچریاں بنائی تھیں ۔ یعنی کوہلی کو صرف تین سنچریاں درکار ہیں…

مزید پڑھیں

بالآخر لیونیل میسی نے کہہ دیا کہ وہ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اور اگلے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ میسی نے دسمبر 2022 میں ہونے والے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو  تاریخی کامیابی دلائی تھی۔ سمجھا جا رہا تھا کہ اس یادگار مقابلے کے ساتھ ہی وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔  تب سمجھا جا رہا تھا کہ شاید میسی اگلا ورلڈ کپ بھی کھیلیں لیکن اب انھوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ 2026 کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 مشترکہ طور پر…

مزید پڑھیں

پاکستان کی کرنسی کی قدر میں صرف ایک سال میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔ وہ امریکی ڈالر جو ایک سال پہلے 200 روپے کے لگ بھگ مل جاتا تھا، اب اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کو چھو رہا ہے۔ اس کے پاکستان کی بد حال معیشت پر جو اثرات پڑے ہیں، وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، سیاسی بے یقینی، بڑھتے ہوئے قرضے، گھٹتی ہوئی برآمدات اور سب سے بڑھ کر کرپشن نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ لیکن دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں،…

مزید پڑھیں

ایک مرتبہ پھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ہارنے کے بعد بھارت کی بیٹنگ لائن کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے، لیکن اوول میں ہونے والے فائنل میں اس کی کارکردگی نمبر ون ٹیم جیسی بالکل نہیں تھی۔ بھارت کی بیٹنگ لائن فائنل کی دونوں اننگز میں ایک بار بھی 300 کا ہندسہ پار نہ کر سکی۔ انفرادی سطح پر بھی دیکھیں تو کسی بیٹسمین نے سنچری تک نہیں بنائی۔ نتیجہ 209 رنز کی بہت بڑی شکست کی صورت میں نکلا اور پچھلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں نیوزی…

مزید پڑھیں

کرکٹ تاریخ کا سب سے خوش قسمت کھلاڑی کون ہے؟ اس سوال کا جواب اتنا مشکل نہیں۔ بہت سے نام ہوں گے جو آپ کے ذہن میں بھی آ رہے ہوں گے: شاہد آفریدی، عمران خان، روی شاستری، بین اسٹوکس، روہت شرما، ایون مورگن۔ لیکن تاریخ کا سب سے بد قسمت کھلاڑی کون ہے؟ یہ ہے اصل سوال، جس کا جواب ہے بہت ہی مشکل۔ اور جب کرکٹ کا کوئی مشکل سوال آ جائے تو ہم ہیں نا! ہم دیں آپ کو اس سوال کا جواب۔ آج ہم آپ کو ملائیں گے کرکٹ تاریخ کے ایک ایسے کردار سے، جسے…

مزید پڑھیں