Author: فہد کیہر

ورلڈ کپ 2023 میں کون کون کھیلے گا؟ آٹھ ٹیمیں تو براہِ راست پہنچیں اور دو کا فیصلہ ہوا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں۔ لیکن سری لنکا اور نیدرلینڈز کے پہنچنے سے بڑی خبر ہے ویسٹ انڈيز کا باہر ہونا۔  دو مرتبہ کا ورلڈ چیمپیئن، ماضی کی خطرناک ترین ٹیم، 'کالی آندھی'، پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گی۔ یہ نہ صرف ویسٹ انڈیز، بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے بڑے افسوس کی خبر  ہے۔ کئی پاکستانیوں کو بھی دکھ ہوا ہوگا، لیکن ہمیں تو بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ویسٹ انڈیز وہ ٹیم…

مزید پڑھیں

بابر اعظم ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 5 سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ نیچے چھٹے نمبر پر چلے  گئے ہیں۔ ساتھ ہی ہمیں ملا ہے نیا ورلڈ نمبر وَن بیٹسمین، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن۔ لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی نے انگلینڈ کے جو روٹ کو نمبر 1 سے اٹھا کر نمبر 4 پر پھینک دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں 118 اور 46 رنز کی زبردست اننگز کھیلنے والے روٹ لارڈز میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ پہلی اننگز میں صرف 10 اور دوسری میں محض…

مزید پڑھیں

نوواک یوکووچ نہ اس وقت ورلڈ نمبر وَن ہیں، اور نہ ہی ویمبلڈن میں ٹاپ سِیڈ ہیں۔ پھر بھی وہ اپنا آٹھواں ویمبلڈن ٹائٹل اور 24 واں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔ گراس کورٹ پر ہونے والا ویمبلڈن سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن دونوں یوکووچ نے جیتے ہیں اور اب وہ ایک اہم اعزاز کی طرف اگلا قدم اٹھانے والے ہیں۔ اگر وہ 16 جولائی کو ویمبلڈن فائنل تک پہنچ گئے اور وہاں جیت بھی گئے تو ایسے کارنامے کے قریب پہنچ جائیں گے جو پچھلے 54…

مزید پڑھیں

لارڈز ٹیسٹ ختم ہوئے کئی دن ہو چکے ہیں، لیکن بین اسٹوکس کی وہ اننگز اب بھی ذہن پر چھائی ہوئی ہے۔ 214 گیندوں پر 9 چوکے اور اتنے ہی زبردست چھکے، لیکن اسٹوکس کی 155 رنز کی شاہکار اننگز بھی انگلینڈ کو جتوا نہیں پائی۔ ہاں! اس باری نے ایسی اننگز میں نیا اضافہ ضرور کر دیا ہے جو انفرادی طور پر تو کمال تھیں، لیکن ٹیم کو فائدہ  نہیں پہنچا سکیں۔ آئیے آج آپ کو ایسی چند اننگز کے بارے میں بتاتے ہیں جو بہترین تھیں، بس فاتحانہ ثابت نہیں ہو پائیں۔ سچن تنڈولکر: 136 رنز، بمقابلہ پاکستان،…

مزید پڑھیں

کرکٹ میں جب کوئی بیٹسمین زیرو پر آؤٹ ہوتا ہے تو کیا کہتے ہیں؟ جی ہاں! ڈک!۔ لیکن یہ بطخ کہاں سے آ گئی کرکٹ میں؟ اس کی کہانی ہے بڑے مزے کی، جو آج آپ کو سنائیں گے اور آپ کو لے جائیں گے بطخ سے اولمپک تک! ذرا 0 کی شکل دیکھیں، بالکل بطخ کے انڈے جیسی ہے نا؟ جب زیرو پر آؤٹ ہونے والے کے نام کے سامنے یہ زیرو لگا، تو کسی نے کہہ دیا یہ بیٹسمین Duck’s Egg لے گیا۔ یہی لفظ بعد میں چھوٹا ہو کر صرف ڈک رہ گیا ۔ ارے ہم بھی…

مزید پڑھیں

کس نے سوچا تھا کہ ایشیز 2023 میں آسٹریلیا پہلے دونوں ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ‏2-0 کی برتری لے جائے گا؟ لیکن ایسا ہو چکا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں جہاں ٹکر کا مقابلہ ہوا تھا تو دوسرے ٹیسٹ میں  ہم نے ہر رنگ دیکھا۔ بہترین بالنگ، شاندار بیٹنگ، ناقابلِ یقین فیلڈنگ اور پھر کئی تنازعات بھی۔  مچل اسٹارک کے ہاتھوں پکڑا گیا بین ڈکٹ کا کیچ، جسے ناٹ آؤٹ دیا گیا، لیکن جو واقعہ کشیدگی کو عروج پر لے گیا، وہ جانی بیئرسٹو کا آؤٹ تھا۔ https://twitter.com/englandcricket/status/1675472597629423616?s=20 لارڈز ٹیسٹ کے آخری دن بیئرسٹو نے کیمرون گرین کی ایک گیند…

مزید پڑھیں

دو مرتبہ کا ورلڈ کپ جیتنے والا، ایک بار کا رنر اپ، ایک بار سیمی فائنل اور دو مرتبہ کوارٹر فائنل کھیلنے والا ویسٹ انڈیز۔ کیسا عروج اور کیا زوال کہ پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کر سکا۔ زمبابوے میں جاری کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز سپر سکس مرحلے میں پہلا مقابلہ ہی ہار گیا اور یوں ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے بغیر ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کو الیفائرز کی گروپ اسٹیج میں میزبان زمبابوے سے شکست ہوئی…

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ 2023 کی تیاریاں اب تیز ہو گئی ہیں۔ فائنل شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور پاک-انڈیا میچ پر بحث بھی چل رہی ہے۔ لیکن اصل جنگ جاری ہے، پاکستان اور بھارت سے کہیں دُور زمبابوے میں۔ جہاں چل رہے ہیں ورلڈ کپ کوالیفائرز۔ ابتدائی مرحلے کے اختتام پر آئرلینڈ، نیپال، متحدہ عرب امارات اور امریکا باہر ہو چکے ہیں جبکہ چھ ٹیمیں پہنچی ہیں سپر سکس مرحلے تک۔ یہاں ہوگا سخت مقابلہ اور ٹاپ 2 ٹیمیں کھیلیں گی فائنل۔ اور یہ فائنل ہی ہوگا ورلڈ کپ 2023 کا ٹکٹ۔ سپر سکس مرحلے میں سری لنکا، ویسٹ…

مزید پڑھیں

ٹارگٹ تھا 375 اور آخری پانچ گیندوں پر پانچ رنز کی ضرورت تھی۔ لگ رہا تھا نیدرلینڈز کے اعصاب جواب دے جائیں گے اور آخری گیند پر جیسن ہولڈر کے کمال کیچ نے مقابلہ ٹائی کر دیا۔ لیکن انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہی کیچ اُن کے لیے عذاب بن جائے گا کیونکہ سپر اوور میں اسی ہولڈر کو لوگن وان بیک کے ہاتھوں پڑ گئے 30 رنز۔ جی ہاں! تاریخ کے کسی بھی سپر اوور میں پڑنے والے سب سے زیادہ رنز اور ویسٹ انڈیز  کی رہی سہی ہمت بھی ختم ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز 2023 میں اسے…

مزید پڑھیں

فائنل شیڈول جاری ہوتے ہی ورلڈ کپ کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور اس کی خوبصورت ٹرافی تو خلا میں پہنچ گئی ہے۔ جی ہاں! کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کو ایک خاص غبارے کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جہاں یہ ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک گئی اور پھر احمد آباد کے اسی میدان پر اتری جہاں ورلڈ کپ 2023 کا آغاز اور اختتام ہوگا۔ https://twitter.com/ICC/status/1673540795776012289?s=20 اور صرف خلائی مخلوق کو ہی نہیں، زمین پر موجود شائقینِ کرکٹ کو بھی یہ ٹرافی دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ آج سے شروع ہو رہا ہے اس ورلڈ…

مزید پڑھیں