بابر اعظم ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 5 سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ نیچے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ہمیں ملا ہے نیا ورلڈ نمبر وَن بیٹسمین، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن۔
لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی نے انگلینڈ کے جو روٹ کو نمبر 1 سے اٹھا کر نمبر 4 پر پھینک دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں 118 اور 46 رنز کی زبردست اننگز کھیلنے والے روٹ لارڈز میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ پہلی اننگز میں صرف 10 اور دوسری میں محض 18 رنز بنا سکے اور یہی رینکنگ میں ان کے زوال کا سبب بھی بنا ہے۔
اُن کے مقابلے میں دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اسٹیون اسمتھ اب بن گئے ہیں ورلڈ نمبر 2۔ لیکن وہ ہیں ولیم سن سے صرف پوائنٹ پیچھے۔ ٹاپ 10 میں وہی نہیں اور بھی بہت سے آسٹریلین بلے باز ہیں۔ مارنس لبوشین 3، ٹریوس ہیڈ 4 اور عثمان خواجہ 7 پر۔ یعنی ٹاپ 10 میں سے چار آسٹریلیا کے ہیں۔
جبکہ ٹیسٹ کی نمبر 1 ٹیم بھارت کا صرف ایک بیٹسمین ہے، وہ بھی دسویں نمبر پر: رشبھ پنت۔
دنیا کے ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹسمین
رینکنگ بمطابق 5 جولائی 2023
ریٹنگ | ||
---|---|---|
1 | کین ولیم سن | 883 |
2 | اسٹیو اسمتھ | 882 |
3 | مارنس لبوشین | 873 |
4 | ٹریوس ہیڈ | 872 |
5 | جو روٹ | 866 |
6 | بابر اعظم | 862 |
7 | عثمان خواجہ | 847 |
8 | ڈیرل مچل | 792 |
9 | دیموتھ کرونارتنے | 780 |
10 | رشبھ پنت | 758 |
خیر، ہماری نظریں تو صرف بابر اعظم پر ہیں۔ وہ کبھی ٹیسٹ میں نمبر وَن بیٹسمین نہیں بنے اور پاکستان کی اگلی سیریز بابر کو دے ایک سنہرا موقع۔ پاکستان سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ اگر بابر اس سیریز میں اپنی بیٹنگ کا جادو دکھانے میں کامیاب ہوئے تو عین ممکن ہے کہ وہ پہلی بار دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بھی بن جائیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں لمبے عرصے تک نمبر وَن رہنے والے بابر کے ٹیسٹ بیٹنگ میں پوائنٹس ہیں 862 اور اس وقت نمبر وَن ولیم سن کے ہیں 883 یعنی صرف 21 پوائنٹس کا فرق ہے۔
دیکھتے ہیں بابر اس فرق کو کیسے مٹاتے ہیں؟