امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس سے کوکین ملنے پر تہلکہ مچ گیا۔ اتوار کو امریکا کی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے وائٹ پاؤڈر ملا۔ چھان بین پر تصدیق ہوگئی کہ یہ سفید پاؤڈر کوکین ہی ہے۔

ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا وہ حصہ ہے جہاں صدر کا اوول آفس اور سچویشن روم واقع ہیں۔ اس حساس مقام سے کوکین ملنے کے بعد سیکرٹ سروس والوں کی تو جیسے سٹی گم ہوگئی۔ انھوں نے فوراً وائٹ ہاؤس خالی کرایا اور مکمل تلاشی لی۔

وائٹ ہاؤس

جس دن کوکین ملی اس وقت بائیڈن وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ جمعے کو کیمپ ڈیوڈ جاچکے تھے۔

امریکی سیکرٹ سروس اب تفتیش کر رہی ہے کہ کوکین وائٹ ہاؤس کے اندر کیسے پہنچی۔ حکام کے مطابق اس تفتیش کے دوران وائٹ ہاؤس کے کیمروں اور  دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا کہ پچھلے کچھ دنوں میں یہاں کون کون آیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق کوکین اس جگہ سے ملی ہے جہاں وزیٹر بھی آتے ہیں۔

Raftar Bharne Do

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا کہ کوکین شاید جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن لائے ہوں گے کیونکہ ان کے متعلق ایسی خبریں ماضی میں سامنے آچکی ہیں کہ وہ نشہ کرتے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے کوکین کے متعلق سوال ہوا تو انھوں نے جواب نہیں دیا اور دیگر معاملات پر بات کرتے رہے۔

Raftar Bharne Do
شیئر

جواب لکھیں