Author: محمد عرفان
ایک اور جمعہ، ایک اور بڑا فیصلہ۔ سپریم کورٹ نے ہاؤس آف شریف سمیت پی ڈی ایم جماعتوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نیب قوانین میں کئی ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم سرکار نے آتے ہی نیب قوانین میں ایسی ترامیم کی تھیں کہ ان کے بڑے لیڈروں کے خلاف کرپشن کیس نیب کے دائرہ کار سے باہر ہوگئے تھے۔ ان میں سب بڑی ترمیم یہ تھی کہ 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کی تحقیقات نیب نہیں کرسکتا تھا۔ اسی طرح آمدن سے زائد اثاثوں کی صورت میں…
خبریں گرم ہیں کہ صدرمملکت عارف علوی ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ عارف علوی نے ایوان صدر میں نگراں وزیرقانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے متعلق بات چیت ہوئی۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اچھی نیت کے ساتھ مشاورتی عمل کا تسلسل ملک میں جمہوریت کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔‘‘ https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1701148779741896805 ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ وزیرقانون، اٹارنی جنرل اور قانونی ٹیم نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کریں۔ وزارت قانون…
اس بار ستمبر میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں جن کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ سب سے پہلے تو صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ عارف علوی کا شمار عمران خان کے پرانے ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے 1996 میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی۔ 2013 اور 2018 کے الیکشن میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے مگر صدر نامزد ہونے کے بعد انھوں نے اپنی سیٹ سے استعفا دے دیا تھا۔ 9 ستمبر 2018 کو انھوں نے پاکستان کے…
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردی مگر 24 دن سے جیل میں عمران خان کو پھر بھی رہائی نہ مل سکی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی میں سائفر کیس رکاوٹ بن گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بننے والے اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے عمران خان کا15 سے 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ دے رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے 15 اگست تک ان کی گرفتاری بھی ظاہر کررکھی ہے اور اٹک جیل میں ان سے دو بار تفتیش بھی کرچکی ہے۔ https://twitter.com/raftardotcom/status/1696484134766653588 خصوصی عدالت کے جج…
عمران خان کو آج بھی رہائی نہیں مل سکی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور دیگر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ سزا معطلی اور دیگر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جمعرات 24 اگست کو سپریم کورٹ نے بھی اسی معاملے پر درخواست کی سماعت کی تھی اور ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ اپیل جلد نمٹائی جائے۔ مگر جمعہ 24 اگست کو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیمار پڑ گئے تھے۔ دو دن…
عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور دیگر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسی معاملے پر عمران خان کی اپیل سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو اپیل کی سماعت کرکے معاملے کو نمٹانے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ ہائی کورٹ میں اپیل کی سماعت کے بعد عمران خان کو ریلیف مل جائے گا اور ان…
پورے بھارت میں جشن کا ماحول ہے۔ لوگ خوشیاں منا رہے ہیں، ایک دوسرے کو مبارک بادیں دے رہے ہیں اور ان کی یہ خوشی، یہ جشن منانا بنتا بھی ہے کیونکہ بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے، نہ صرف پہنچ گیا بلکہ چاند کے ساؤتھ پول پر خلائی مشن اتارنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔ https://twitter.com/isro/status/1694327198394863911 بھارت کے چندریان تھری نے شام 6 بجے قریب چاند پر لینڈنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت امریکا، روس، یورپی یونین اور چین کے بعد چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بھی بنا ہے۔ چندریان تھری کی لینڈنگ…
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دی اور لکھا کہ تحریک انصاف کے خلاف غیرقانی ہتھکنڈے مسلسل جاری ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد سے گرفتار کیا اور انھیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ https://twitter.com/raftardotcom/status/1692892531288318084 گرفتاری سے کچھ دیر پہلے شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سخت باتیں کی تھیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے…
تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ۔ اتنی تاریخیں شاید فلم میں عدالت نے سنی دیول کو نہیں دی ہوں گی جتنی تاریخیں نواز شریف کی واپسی کی دی گئی ہیں۔ ویسے بڑے میاں صاحب تو خود عدالت کو تاریخ دے کر گئے تھے کہ چار ہفتوں میں علاج کرواکے واپس آجاؤں گا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن کئی چار ہفتے آئے اور چلے گئے۔ مگر نواز شریف وطن واپس نہ آئے۔ پہلے تو عمران خان کا ڈر تھا، دعوے تو بلند بانگ کیے گئے کہ نواز شریف جیل جانے سے نہیں ڈرتے وہ واپس آکر پہلے جیل جائیں…
عام انتخابات کب ہوں گے الیکشن کمیشن نے یہ تو ابھی اعلان نہیں کیا لیکن عام انتخابات کے حوالے سے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس ضابطہ اخلاق کی اہم بات یہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کے انٹری اور ایگزٹ پول یا سروے کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران میڈیا پر ایسے پول نشر ہونے سے ووٹروں کی رائے متاثر ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں سوشل میڈیا کو بھی شامل…