Author: محمد عرفان

سیما اور سچن کی پریم کہانی کے چرچے ابھی ختم نہیں ہوئے کہ سرحد پار محبت کی ایک اور داستان سامنے آگئی ہے۔ لیکن اس بار لڑکی بھارتی ہے اور لڑکا پاکستانی۔ بھارتی ریاست یوپی سے آنے والی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری نصر اللہ سے شادی کرلی۔ انجو کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔ انجو کے مقامی عدالت میں آنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ https://twitter.com/Fatimanazish1/status/1683790883685031936 انجو اور نصر اللہ نے بالائی علاقوں میں ساتھ گھومنے پھرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ https://twitter.com/iihtishamm/status/1683794070538264576 35 سال…

مزید پڑھیں

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام کے مالک مارک زکر برگ نے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’تھریڈز‘‘ لانچ کیا تو اسے ٹوئیٹر کے لیے بڑا خطرہ تصور کیا گیا۔ تھریڈز کی پہلے ہفتے میں پذیرائی سے بھی ایسا لگ رہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جلد ٹوئیٹر کا متبادل بن جائے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا اور صرف پندرہ دن میں تھریڈز اپنی مقبولیت 70 فیصد گنوا چکا ہے۔ 5 جولائی کو لانچ کے صرف ایک ہفتے میں تھریڈز کو 10 کروڑ افراد سائن اپ کرچکے تھے۔ اس طرح تھریڈز نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے…

مزید پڑھیں

پرویز خٹک عمران خان سے مقابلے کے لیے میدان میں آگئے۔ سابق وزیردفاع اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نئی جماعت کا اعلان کردیا ہے مگر نیا نام رکھنے کے بجائے اسے پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کا نام دیا ہے۔ یعنی پی ٹی آئی پی۔ پرویز خٹک کی نئی جماعت میں کون کون شامل ہوا؟ جماعت کے قیام کا اعلان پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں کیا گیا مگر حیرت انگیز طور پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی گئی بلکہ صرف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔ شادی ہال کے باہر پہنچنے…

مزید پڑھیں

امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس سے کوکین ملنے پر تہلکہ مچ گیا۔ اتوار کو امریکا کی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے وائٹ پاؤڈر ملا۔ چھان بین پر تصدیق ہوگئی کہ یہ سفید پاؤڈر کوکین ہی ہے۔ ویسٹ ونگ وائٹ ہاؤس کا وہ حصہ ہے جہاں صدر کا اوول آفس اور سچویشن روم واقع ہیں۔ اس حساس مقام سے کوکین ملنے کے بعد سیکرٹ سروس والوں کی تو جیسے سٹی گم ہوگئی۔ انھوں نے فوراً وائٹ ہاؤس خالی کرایا اور مکمل تلاشی لی۔ جس دن کوکین ملی اس وقت بائیڈن وائٹ ہاؤس میں نہیں…

مزید پڑھیں

افغان طالبان نے ملک بھر میں بیوٹی پارلر ایک مہینے میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق یکم اگست کے بعد سے ملک میں کہیں بھی بیوٹی سیلون چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طالبان حکام نے بیوٹی سیلون بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے نہ یہ بتایا ہے کہ پابندی کے بعد خواتین سجنے سنورنے کا شوق کیسے پورا کریں گی۔ بہر حال اس نئی پابندی کے بعد افغانستان میں عورتوں کا عوامی مقامات تک آنا جانا مزید کم ہوجائے گا۔ 2021 میں حکومت میں آنے کے…

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔ جج ملک عنایت الرحمٰن، جج جوہر علی اور جج محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ خالد خورشید کی آرٹیکل 62 تریسٹھ کے تحت نااہلی کے لیے پٹیشن پیپلزپارٹی کے اسمبلی غلام شہزاد آغا نے دائر کی تھی۔ انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی۔ ایچ ای سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی…

مزید پڑھیں

عمران خان کی حکومت میں وزیردفاع رہنے والے پرویز خٹک نے پارٹی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ہتھیار تو بہت پہلے ہی ڈال دیے تھے مگر اب وہ کھل کر عمران خان کے خلاف سامنے آچکے ہیں۔ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے پرویز خٹک منظر عام سے غائب تھے۔ پھر یکم جون کو انھوں نے بھی بہت سے دیگر سینیئر رہنماؤں کی طرح پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ قیاس آرائیاں یہی کی جارہی تھیں کہ پرویز خٹک اپنی کوئی الگ جماعت بنائیں گے یا پھر پیپلزپارٹی یا آئی پی پی…

مزید پڑھیں

بہت سے لوگ وزن بڑھنے یا ذیابیطس کی وجہ سے میٹھی چیزیں استعمال نہیں کرتے۔ چینی اور دیگر قدرتی مٹھاس سے بنی چیزوں کے بجائے وہ ایسی اشیا استعمال کرتے ہیں جن میں مصنوعی مٹھاس یعنی سیکرین، اسپارٹیم ،  سکرالوز یا اسٹیویا وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او یعنی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسپارٹیم کو انسانوں میں کینسر کا باعث بننے والا مادہ قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے…

مزید پڑھیں

عمران ریاض خان کہاں ہیں؟ ان کا پتا لگایا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو حکم دے دیا۔ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے فوج کسٹڈی میں 102 ملزمان کے نام اور دیگر تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔ عمران ریاض خان کی گمشدگی سپریم کورٹ میں زیر بحث چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مجھے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا…

مزید پڑھیں

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف اپنی درخواست کے متعلق میڈیا کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے وضاحت کی ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق ان کا موقف بہت پرانا ہے۔ وہ خود سپریم کورٹ کے جسٹس کی حیثیت سے 2015 میں اس بارے میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ میں ہونے پر یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے رشتے دار ہیں، اس لیے مفادات کے ٹکراؤ کا خدشہ…

مزید پڑھیں