Author: محمد عرفان

9 مئی کے ذمے داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنا یہ عزم دہرایا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی گذشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی۔ میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلے اضطرابی ماحول بنایا گیا، عوامی جذبات کو اشتعال دلایا گیا اور پھر انھیں حملوں پر اکسایا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان…

مزید پڑھیں

شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران لارجر بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بینچ  نے سماعت شروع کی۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر نقوی شامل تھے۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا تھا کہ مجھ پر اعتراض تو نہیں، میں نے کہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض نہیں، البتہ وفاقی…

مزید پڑھیں

19 سال کا سلیمان داؤد ٹائٹن آبدوز میں جانا نہیں چاہتا تھا۔ یہ انکشاف سلیمان کی پھوپھی اور شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزمہ داؤد نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ عزمہ داؤد کے مطابق جہاز کی نیوفاؤنڈلینڈ سے روانگی سے پہلے ہی سلیمان نے اپنے کچھ رشتے داروں سے کہا تھا کہ وہ اس مہم پر جانا نہیں چاہتا اور اسے خوف آرہا تھا۔ مگر سلیمان ٹائٹن آبدوز میں  جانے کے لیے اس لیے راضی ہوگیا کیونکہ یہ مہم فادرز ڈے پر شروع ہورہی تھی اور وہ اپنے والد کو خوش کرنا چاہتا تھا۔ عزمہ…

مزید پڑھیں

بحرِ اطلس میں لاپتا ہونے والی ٹائٹن آبدوز کا ملبا مل گیا۔ اس میں سوار تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں اترتے ہی پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے پھٹ گئی تھی۔ اسی لیے اس کا رابطہ مدر شپ سے ٹوٹ گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق دھماکا ہوتے ہی اس میں سوار تمام افراد سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں موت کے منہ میں چلے گئے۔ ٹائٹن آبدوز کا لینڈنگ گیئر، پچھلا کور اور فریم ٹائی ٹینک کے ملبے سے تقریبا سولہ سو فٹ دور ملا۔…

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف معاہدے کا ذکر تو شاید اسحاق ڈار کی چڑ بن گیا ہے۔ کوئی سوال بھی کرے تو گویا مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اپنے محافظوں کے جھرمٹ میں باہر نکلے تو صحافی  شاہد قریشی نے کہا کیا آج بات کریں گے؟  اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ اندر بہت بات کرکے آئے ہیں۔ شاہد قریشی نے پوچھا کہ نہیں آئی ایم ایف سے متعلق پوچھنا ہے کہ وزیراعظم فرانس گئے ہیں تو کیا آئی ایم ایف کا پیکیج ملے گا؟ اسحاق ڈار نے کوئی جواب نہیں…

مزید پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد نو رکنی بینچ تحلیل ہونے کے بعد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت 7 رکنی بینچ نے کی۔ ابتدا میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 9 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہ اس بنچ کو…

مزید پڑھیں

ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے جانے والی لاپتا آبدوز کی تلاش جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام سے سونار سگنل موصول ہوئے جو ہر تیس منٹ بعد مل رہے تھے۔ تاہم ابھی تک آبدوز کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس آبدوز میں پاکستان کے معروف بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان داؤد بھی سوار ہیں۔ شہزادہ داؤد اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین ہیں اور داؤد ہرکولیس گروپ کے بھی نائب چیئرمین ہیں۔ ان کے علاوہ اس آبدوز میں اوشین گیٹ کمپنی کے بانی اور سی ای…

مزید پڑھیں

پاکستان کو روسی تیل کی خریداری میں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جارہی۔ روس کے وزیر توانائی نے پاکستان حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا۔ 11 جون کو روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تو وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ میں نے قوم سے کیا گیا اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا، اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا۔ I have fulfilled another of my promises to the nation. Glad to announce that…

مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا۔ مرتضٰی وہاب کو میئر کراچی بنادیا۔ مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 160 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے میئر کے لیے مقابلے کا میدان سجا آرٹس کونسل میں  سجایا گیا تھا۔  کے ایم سی کے 366 میں سے 333 ارکان آرٹس کونسل آگئے تو مرکزی دروازہ بند کردیا گیا۔  پی ٹی آئی کے 33 ارکان ووٹ دینے نہیں پہنچ سکے۔ میئر کراچی کا انتخاب شو آف ہینڈز کے ذریعے ہوا۔ جماعت اسلامی کے ارکان نے آڈیٹوریم میں نعرے بازی کی اور…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ وفاقی حکومت نے تمام اعداد و شمار ارب روپوں میں پیش کیے ہیں۔ ہم آپ کی آسانی کے لیے ڈالر میں یہ اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوسکے کہ ملک کی معیشت کس سمت جارہی ہے۔ روپوں کو ڈالر میں بدلتے ہوئے ہم نے ڈالر کی انٹربینک قیمت یعنی 285 روپے استعمال کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 4 ارب ڈالر کے قریب رہ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف…

مزید پڑھیں