Author: محمد عرفان

عید جمعے کو ہو تو کیا حکومت کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں کب کب عید جمعے کو ہوئی اور اس کے نتیجے میں کیا کیا ہوا؟ اور کب کب جمعے کی عید ٹالنے کے لیے جمعرات کو کردی گئی۔ آئیے تاریخ کھنگالتے ہیں۔ پاکستان کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات 20 اپریل 2023 کی رات اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی اس لیے عید 22 اپریل بروز ہفتہ ہوتی۔ اگر چاند نظر آجاتا تو عید جمعے کو ہوتی۔ بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ شاید حکومت…

مزید پڑھیں

چودھری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر انورالحق کو  بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سیکریٹری کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ چودھری انوار الحق کے مدمقابل کوئی نہ آیا بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوا۔ اسپیکر چودھری انوار الحق نے 48 ووٹ حاصل کیے۔ انھیں متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ارکان نے ووٹ دیے۔…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔  اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے۔ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی کار کو ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور اور سوار تمام افراد کو حراست میں لے کر گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ مفتی عبدالشکور کے انتقال پر قومی رہنماؤں کا اظہار تعزیت وفاقی وزیر مذہبی امور کے انتقال…

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما علی زیدی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ علی زیدی کو ڈیفنس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس کچھ افراد پی ٹی آئی کے دفتر میں داخل ہوئے اور علی زیدی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ علی زیدی نے وارنٹ دکھانے کا مطالبہ کیا توماسک  لگائے سادہ لباس والے شخص نے انھیں ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور پولیس کے اہلکار نے انھیں پیچھے سے دھکیلا اور وہ لوگ علی زیدی کو…

مزید پڑھیں

کراچی میں نئی مردم شماری تقریبا نوے فیصد مکمل ہوچکی ہے اور عبوری اعداد و شمار کے مطابق شہر کی آبادی 2017 کی مردم شماری سے تقریباً 16 فیصد کم ہوئی ہے۔ ان اعداد و شمار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ کراچی کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتیں تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کو غائب کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی…

مزید پڑھیں

’عمران خان نے جان بوجھ کر بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کیا‘۔ عمران خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی احمد سعید کے عدالت میں بیان نے سابق وزیراعظم کے لیے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ مفتی محمد سعید احمد نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن تھے اور عمران خان سے ان کے اچھے تعلقات تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کو انھیں فون کیا…

مزید پڑھیں

ملک میں آڈیو اور ویڈیو لیک کا قصہ کوئی نئی بات نہیں۔ خاص طور پر سیاسی رہنماؤں کی آڈیو ویڈیو تو اکثر لیک ہوتی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں جن رہنماں کی آڈیو لیک ہوئیں ان میں عمران خان، بشریٰ بی بی، شہباز شریف، مریم نواز، صدر مملکت عارف علوی، یاسمین راشد وغیرہ شامل ہیں۔ اس بار مگر کوئی ہیک کی گئی آڈیو یا خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو لیک نہیں ہوئی بلکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے انٹرویو کا وہ حصہ لیک ہوا ہے جو آن ایئر نہیں کیا گیا تھا۔ مریم نواز…

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں منعقدہ کنونشن میں شرکت کی۔ ان کی اس شرکت پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے انتخابات پر حکومت سپریم کورٹ کے خلاف محاذ کھول چکی ہے۔ پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہوچکی ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرے۔ اتحادی حکومت چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اور بنچوں کی تشکیل کا اختیار ختم کرنے کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔ سپریم…

مزید پڑھیں

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیا ہے۔ 25 صفحے پر مشتمل تفصیلی اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ازخود نوٹس 3-4 سے مسترد ہوا۔ عدالت کو سیاسی تنازع سے بچنے کے لیے فل کورٹ کی تشکیل کی تجویز دی تھی، فل کورٹ کی تشکیل سے عوامی اعتماد قائم رہتا۔ اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ میں اور بھی کئی باتیں کی ہیں کہ عدالت کو اپنی غیر جانبداری کے لیے سیاسی جماعتوں کے مفادات کے معاملات پر…

مزید پڑھیں

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ https://twitter.com/raftardotcom/status/1644405382050385920 قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اتحادی حکومت نے یہ اجلاس اس لیے بلایا ہے تاکہ قومی اسمبلی کی جانب سے سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف مہر تصدیق ثبت کرائی جاسکے۔ ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال کو جواز…

مزید پڑھیں