ملک میں آڈیو اور ویڈیو لیک کا قصہ کوئی نئی بات نہیں۔ خاص طور پر سیاسی رہنماؤں کی آڈیو ویڈیو تو اکثر لیک ہوتی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں جن رہنماں کی آڈیو لیک ہوئیں ان میں عمران خان، بشریٰ بی بی، شہباز شریف، مریم نواز، صدر مملکت عارف علوی، یاسمین راشد وغیرہ شامل ہیں۔

اس بار مگر کوئی ہیک کی گئی آڈیو یا خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو لیک نہیں ہوئی بلکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے انٹرویو کا وہ حصہ لیک ہوا ہے جو آن ایئر نہیں کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے پچھلے مہینے مشہور اینکر منصور علی خان کو ایک انٹرویو دیا تھا۔ اس انٹرویو پر مریم نواز کی بہت تعریف ہوئی تھی کہ انھوں نے سخت سوالوں کے جواب دیے اور کسی سوال کے جواب سے انکار نہیں کیا۔

مگر اب انٹرویو کے وہ حصے وائرل ہوئے ہیں جن کو آن ایئر نہیں کیا گیا۔ ان سے پتا چلتا ہے کہ مریم نواز نے کئی بار ریکارڈنگ روکنے اور جو جواب انھوں نے دیا اس کو انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کی ہدایت کی۔

Raftar Bharne Do

منصور علی خان نے ان سے توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو گاڑی لینے کا سوال کیا۔ اس کے جواب میں مریم نے کہا کہ ان کے پاس تو کوئی گاڑی نہیں اور انھیں یاد نہیں کسی گاڑی کا۔ اینکر نے جے آئی ٹی کی رپورٹ اور انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے یاد دلانا چاہا وہی گاڑی جو آپ نے 35 لاکھ روپے دے کر لی تھی اور بعد میں دو کروڑ روپے میں بیچ دی تھی۔ مگر مریم نواز کو پھر بھی کچھ یاد نہ آسکا۔ انھوں نے اسے ریکارڈنگ کا حصہ نہ بنانے کی ہدایت کی۔

اسی طرح منصور علی خان نے پوچھا کہ نوازشریف نے 90 کی دہائی میں ملنے والی مرسڈیز توشہ خانہ سے 2008 میں کیوں لی۔ اس سوال پر بھی مریم نواز کو حقائق پتا نہیں تھے۔ مریم اورنگ زیب نے بھی درست نہیں بتایا، منصور علی خان نے نشاندہی کی کہ گاڑی نہیں لی جاسکتی تھی۔ تو ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے وہ حصہ انٹرویو سے کاٹنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کے انداز سے بے چینی بھی نمایاں تھی، وہ اپنے مشہور اسٹیل گلاس سے بار بار پانی بھی پیتی رہیں۔

مریم نواز کی لیک ویڈیو ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئی۔

 سیاسی مخالفین کی تنقید بھی جاری ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں انٹرویو کا بہترین حصہ کیوں نکال دیا گیا تھا۔ اصل دھماکے دار چیز تو یہ تھی۔

Raftar Bharne Do

ایک اور ٹوئیٹ میں انھوں نے لکھا کہ کاش میں اتنا امیر ہوں کہ میرے پاس بی ایم ڈبلیو ہو اور مجھے پتہ بھی نہ ہو کہ میرے پاس اتنی مہنگی گاڑی بھی ہے۔۔۔ لیکن اس کیلئے شریف ہونا اور ڈمب ہونا ضروری ہے۔

شہباز گل نے ٹوئیٹر پر تبصرہ کیا کہ جدوں باجی جھوٹ ماردی پھڑی جاندی ہے، باجی کہندی اے مینوں نہیں پتا۔

Raftar Bharne Do

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ یہ انٹرویو فیک تھا۔ڈیزائین تھا۔کرافٹڈ تھا۔ ایڈیٹڈ تھا۔ سوال جواب تیار کروائے گئے تھے۔

Raftar Bharne Do

مریم نواز کا لیک ویڈیو پر ردعمل

لیک ویڈیو پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ فواد چودھری کے ٹوئیٹ پر ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ مریم نواز صرف یہ کہا کہ ان کے پاس معلومات نہیں انھوں نے آپ کے لیڈر کی طرح جھوٹ نہیں بولا۔ مریم نواز نے اسے ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی اس کی توقع کرتے ہیں۔ میرے پاس معلومات نہیں تھیں اس لیے میں ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی جو حقائق پر مبنی نہ ہو۔

مریم نواز کی ویڈیو کس نے لیک کی؟

مریم نواز کا یہ انٹریو ایک نیوز چینل کے ساتھ ساتھ منصور علی خان کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا تھا۔ منصور علی خان کی ٹیم کے ایک رکن نے رفتار سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ڈیٹا ہیک کرکے ویڈیو لیک کی گئی ہے، اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں