چودھری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

چودھری انوار الحق

اجلاس میں اسپیکر انورالحق کو  بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سیکریٹری کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

چودھری انوار الحق کے مدمقابل کوئی نہ آیا

بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوا۔ اسپیکر چودھری انوار الحق نے 48 ووٹ حاصل کیے۔ انھیں متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ارکان نے ووٹ دیے۔ اس طرح وہ آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

انھیں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی طرح عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انھیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

شیئر

جواب لکھیں