Author: محمد عرفان
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان پہلے کبھی جیل نہیں گئے؟ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بھی وزیراعظم بننے سے پہلے جیل یاترا کرچکے ہیں۔ کب؟ اور کس الزام میں؟ اور کتنے دن جیل میں گزارے؟ اس کا ذکر ہم بعد میں کریں گے پہلے دیکھتے ہیں کہ عمران خان کے علاوہ اور کون کون سے وزیر اعظم، صدر یا بڑے پارٹی لیڈر جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ نواز شریف سب سے زیادہ بار جیل گئے میاں نواز شریف سب سے زیادہ تین بار وزیر اعظم رہے اور اتنی ہی بار جیل…
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مریم نواز کا غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے پچھلے کچھ مہینوں سے جلسوں میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر جج صاحبان کا نام لے کر ان پر تنقید کرنی شروع کر رکھی ہے۔ ثاقب نثار نے صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو میں مریم نواز کو بدتمیز قرار دے کر ان کی تربیت پر سوال اٹھائے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نےشیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھیں جواب دیا تھا۔ انھوں نے ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں…
اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں منگل کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے سے حادثات کے نتیجے میں صوبے میں نو افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے۔ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی 100 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/PDMAKP/status/1638282094790037552 9 بج کر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ،…
امریکا کے ارب پتی میڈیا ٹائیکون رپرٹ مرڈوک 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے جارہے ہیں۔ رپرٹ مرڈوک نے اپنی پارٹنر این لیزلی اسمتھ سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔ 66 سال کی این لیزلی اسمتھ سے ان کی ملاقات پچھلے سال ستمبر میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے گئے۔ رپرٹ مرڈوک نے اپنے اخبار نیویارک پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں جب ان سے ملا تو بہت نروس تھا، میں محبت میں مبتلا ہونے سے خوفزدہ تھا، مگر میں جانتا تھا کہ یہ آخری بار ہے۔ بہتر ہے ایسا…
عمران خان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ حکومت انھیں قتل کرنا چاہتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے پہلے ٹوئیٹر پر پیغام دیا کہ میں کچھ دیر میں انکشاف کروں گا کہ کس طرح جوڈیشل کمپلیکس میں میں موت کے جال میں پھنستے پھنستے بچا اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے عین وقت پر بچا لیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1637745187081404418 اس ٹوئیٹ کے کچھ دیر بعد عمران خان نے زمان پارک لاہور سے ویڈیو لنک پر قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جان کو خطرے کے باوجود میں پیشی کے لیے اسلام آباد کی عدالت کے لیے نکلا۔…
نیب لاہور نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔ نیب کی ٹیم نے 2 صفحات پر مشتمل سوال نامہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر پر وصول کرایا۔ اس سوال نامے میں 14 سوال کیے گئے ہیں اور توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان کی فروخت کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات سوال نمبر 1: مختصراً وضاحت کریں کہ آپ نے توشہ خانہ سے ریاستی تحائف حاصل کرنے، ان کی ادائیگی اور انھیں ڈکلیئر کرنے…
علامہ اقبال نے کہا تھا، محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی۔ علامہ صاحب 1938 میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے انتقال کو ابھی سو برس بھی نہیں گزرے مگر دنیا کا نقشہ، رنگ روپ سب کچھ بدل چکا ہے۔ خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اتنی تبدیلیاں آئی ہیں جن کا شاید آج سے پچاس سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اگر صرف ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے کو دیکھیں تو نصف صدی میں ہمارے رابطے کے انداز میں انقلاب آچکا ہے۔ پہلے ایک ملک سے دوسرے ملک تو دور،…
عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری صرف ڈراما ہے۔ اصل نیت ان کو قتل کرنا ہے۔ ایک ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں اب کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہ گیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1635861988285792259 اس سے پہلے زمان پارک سے جاری ویڈیو پیغامات میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے گھر پر فائر کیے جانے والے شیل دکھائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے گھر پر شیلنگ کا سلسلہ…
مختلف ملکوں کے سربراہان کے ایک دوسرے کو تحائف دینے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ زیادہ تر چھوٹے ملکوں کے بادشاہ بڑے ملکوں کے بادشاہوں کو تحفے بھیجا کرتے تھے تاکہ ان کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اور ملکہ سبا کے تحائف تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں ملک سبا کے لوگ سورج اور ستاروں کی پرستش کیا کرتے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہونے والے ہدہد نے اس کی خبر انھیں دی تو انھوں نے ملکہ سبا کو خط ارسال کر کے اسلام قبول…
وفاقی حکومت نے توشہ خانے کے 21 سال کا ریکارڈ جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری لسٹ میں 2002 سے مارچ 2023 تک صدور، وزرائے اعظم، وفاقی وزرا، وزرائے اعلی، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین، سرکاری افسران اور صحافیوں کو ملنے والے تحفوں کی تفصیلات درج ہیں۔ دوسرے ملکوں کی جانب سے ملنے والے تحفوں میں بلٹ پروف گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، ہیروں کے ہار، سونے کے سکوں، لیپ ٹاپ، آئی فون، کراکری، فن پاروں سمیت کھانے پینے کی چیزیں بھی شامل ہیں۔ 446 صفحات کے اس سرکاری ریکارڈ کے مطابق پچھلے 22 سال میں…
