نیب لاہور نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔ نیب کی ٹیم نے 2 صفحات پر مشتمل سوال نامہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر پر وصول کرایا۔ اس سوال نامے میں 14 سوال کیے گئے ہیں اور توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان کی فروخت کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

Raftar Bharne Do
بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات 1

بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات

سوال نمبر 1: مختصراً وضاحت کریں کہ آپ نے توشہ خانہ سے ریاستی تحائف حاصل کرنے، ان کی ادائیگی اور انھیں ڈکلیئر کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا۔

سوال نمبر 2: کیا آپ نے یا آپ کی طرف سے کسی نے آپ کو ملنے والے ریاستی تحائف کی تفصیلات نوٹ کی تھیں یا ان کا کوئی ثبوت رکھا تھا (مثلاً تصاویر وغیرہ)؟ اگر ایسا ہے تو وہ ریکارڈ فراہم کریں۔

سوال نمبر 3: کیا آپ ریاستی تحائف کی قدر متعین کرنے کے طریقۂ کار سے واقف ہیں؟ اگر ہیں تو بتائیں کہ آپ اس طریقۂ کار کے متعلق کیا جانتی ہیں؟

سوال نمبر 4: کیا آپ نے کبھی خود کو ملنے والی کسی ریاستی تحفے کی متعین قیمت ادا کرکے وہ تحفہ رکھنے سے پہلے اپنے طور پر کسی دوسرے تخمینہ کار سے اس تحفے کی قدر متعین کرائی تھی؟ اگر ایسا ہوا ہے تو اس بارے میں تفصیل بتائیں۔

بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات
بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات 2

سوال نمبر 5:  جو تحائف آپ رکھنا چاہتی تھیں ان کے متعلق اپنے ارادے سے آپ کیسے آگاہ کرتی تھیں؟

سوال نمبر6:  بطور خاتونِ اول آپ نے کتنے ریاستی تحائف اپنے پاس رکھے؟ براہِ مہربانی تصویروں کے ساتھ مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

سوال نمبر 7:  آپ نے جو ریاستی تحائف رکھے ان کی ادائیگی کیسے اور کہاں کی؟ براہِ مہربانی ادائیگی کے ثبوت فراہم کریں۔

سوال نمبر 8:  کیا آپ نے جو ریاستی تحفے اپنے پاس رکھے ان میں سے کوئی کبھی فروخت کیا؟ اگر ہاں تو براہِ مہربانی اس کی تفصیلات فراہم کریں، مثلاً،

الف: آپ نے کتنی اشیا/ ریاستی تحائف فروخت کیے؟

ب: آپ نے کیا کیا چیزیں فروخت کیں؟

ج: آپ نے انھیں کب فروخت کیا؟

د: آپ نے یہ چیزیں کسے فروخت کیں؟

ہ: کیا اس لین دین میں کوئی مڈل مین/مڈل وومین شامل تھی؟

براہ مہربانی ہر ہر چیز کی فروخت میں شامل ہر ہر فرد کی تفصیلات فراہم کریں۔

سوال نمبر 9: کیا آپ نے ریاستی تحائف کی فروخت کا کوئی ریکارڈ رکھا ہے؟ براہِ مہربانی آپ کے پاس موجود رسیدیں یا فوٹو کاپیاں فراہم کریں۔

سوال نمبر 10: ان تحائف کی فروخت سے رقم کیسے وصول کی گئی؟ بینک ٹرانسفر ہوا یا نقد لی گئی؟ ان کا ثبوت فراہم کریں۔

Raftar Bharne Do
بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات 3

سوال نمبر 11: ریکارڈ کے مطابق غیرملکی عہدیداروں کی جانب سے دیے گئے 3 لگژری جیولری سیٹ آپ نے رکھے تھے۔ براہِ مہربانی ان کی تفصیلات فراہم کریں اور یہ بھی بتائیں کہ ان میں سے کون سے آپ کے پاس رکھے ہیں اور کون سے بیچ دیے گئے ہیں؟

سوال نمبر 12: براہِ مہربانی یہ بھی بتائیں کہ کیا کوئی اور قیمتی چیز خاص طور پر جیولری سیٹ آپ نے رکھے ہیں؟

سوال نمبر 13: ریکارڈ کے مطابق آپ فرحت شہزادی کے ساتھ مختلف کمپنیوں/کاروباروں میں مشترکہ ڈائریکٹر ہیں۔ براہِ مہربانی ان کاروباروں اور فنڈنگ کے ذرائع کی تفصیلات فراہم کریں۔

سوال نمبر 14: کیا آپ نے کبھی کسی ریاستی تحفے کی فروخت کے لیے فرحت شہزادی کی خدمات حاصل کیں؟

بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات
بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات 4

دوسری جانب توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف فوجداری کیس بھی چل رہا ہے۔ اسلام آباد کے سیشن جج نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جس کے بعد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں آپریشن کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آپریشن روک دیا گیا تھا۔ عمران خان 18 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوگئے جس کے بعد ان کے وارنٹ معطل کردیے گئے تھے۔ دوسری جانب عمران خان کی غیرموجودگی میں زمان پارک لاہور میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا ۔ پولیس گیٹ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے عمران خان کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر

جواب لکھیں