پاکستان سپر لیگ اپنے اختتام کو پہنچی اور اب ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ جہاں رمضان کے مہینے کے ساتھ پاک-افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہوگی، وہیں اس مبارک مہینے میں نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز بھی دیکھنے کو ملے گی۔

نیوزی لینڈ دسمبر 2022 میں بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا، اور دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ اب دوبارہ آنے کا مقصد ہے 2021 میں سیریز سے اچانک دستبرداری  کی تلافی کرنا۔ نیوزی لینڈ تب پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور پہلے ون ڈے کے دن اچانک سکیورٹی خدشات کو وجہ بتاتے ہوئے دورہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے نیو ایئر 2023 یہیں گزارا تھا اور اب یہ 'تلافی سیریز' کھیلنے کے لیے رمضان میں پھر آ رہا ہے۔ یہ سیریز پانچ ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔ دورے کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا، جب لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی تینوں مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جس بعد باقی ماندہ دو میچز 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہوں گے۔ یعنی بالکل عید الفطر کے دنوں میں۔

عید کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم ہی 26 اپریل کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ جس کے بعد یہ سیریز کراچی منتقل ہو جائے گا۔ 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں آخری چار ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان 2023 - مکمل شیڈول

بمقابلہبمقامبتاریخ
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپہلا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏14 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈدوسرا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏15 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈتیسرا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏17 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈچوتھا ٹی ٹوئنٹیراولپنڈی‏20 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپانچواں ٹی ٹوئنٹیراولپنڈی‏24 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپہلا ون ڈےراولپنڈی‏26 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈدوسرا ون ڈےکراچی‏30 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈتیسرا ون ڈےکراچی‏3 مئی 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈچوتھا ون ڈےکراچی‏5 مئی 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپانچواں ون ڈےکراچی‏7 مئی 2023

یہ ون ڈے سیریز پاکستان کی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کے لیے بہت اہم سمجھی جا رہی ہے  جبکہ ٹی ٹوئنٹی مرحلہ بھی اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کا یہ دورہ 13 اپریل سے 5 مئی کے دوران ہونا تھا لیکن اس میں معمولی سی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جن کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کی ہے۔

نیوزی لینڈ اِس وقت سری لنکا کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہو چکی ہے جبکہ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز ابھی باقی ہیں۔ اس سیریز کے فوراً بعد بلیک کیپس پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

شیئر

جواب لکھیں