Author: محمد عرفان

خاکم بدہن آثار اچھے نظر نہیں آرہے۔ سپریم کورٹ کے نوے روز میں پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پر عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ عمران مخالف اتحادی حکومت نے ٹھان لی ہے کہ الیکشن نہیں کرانے۔ بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ اس فیصلے میں انھیں مقتدر قوت کی بھی پشت پناہی حاصل ہے کیونکہ ایسا ممکن نہیں کہ اُدھر کے اشارے کے بغیر بھان متی کے کنبے جیسی یہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہوسکتی۔ پاکستان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ فیصلے پر جتنے بھی تحفظات اور…

مزید پڑھیں

فرانس میں حکومت اور ٹریڈ یونینوں کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ رہے جس کے بعد جمعرات کو ہزاروں افراد صدر ایمانویل میکرون کی پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پیرس، لیون اور نانت میں 8 لاکھ سے زیادہ مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔ مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ پنشن اصلاحات کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سال سے بتدریج بڑھا کر 64 سال کیا جانا ہے جس کے خلاف سرکاری ملازمین اور شہری سخت احتجاج کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/JamesMelville/status/1643872803693772800 غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں…

مزید پڑھیں

مسجد اقصیٰ کا تقدس اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر پامال کردیا۔ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام اور قبلہ اول 75 سال سے یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ ایک معاہدے کے تحت مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آزادی حاصل ہے لیکن اسرائیلی فورسز اکثر ان سے یہ حق چھین لیتی ہیں۔ خاص طور پر جب کوئی یہودی تہوار ہو تو تصادم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی حکام مسلمانوں پر ہی پابندی لگاتے ہیں اور انھیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔ یہودیوں کے تہوار ’’پاس اوور‘‘ سے پہلے بھی اسرائیلی پولیس نے…

مزید پڑھیں

5 جولائی 1977 کو آرمی چیف جنرل ضیاءالحق نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹا۔ ضیاءالحق نے انھیں حراست میں لے کر مری ریسٹ ہاؤس میں نظر بند کردیا تھا۔  تین ہفتے بعد انھیں رہا کر دیا گیا تو انھوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دورے کیے جہاں ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ بھٹو نے ضیاءالحق اور سیاسی مخالفین کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔ ضیاءالحق نے 90 دن میں انتخابات کا وعدہ تو کیا تھا مگر شاید ان کی نیت میں پہلے سے کھوٹ تھا یا ذوالفقار علی بھٹو کی مقبولیت…

مزید پڑھیں

پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہورہا ہے، عمران خان فیصلہ کن وقت ہے، قوم آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑی ہوجائے، عمران خان خدشہ ہے کہ یہ لوگ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی 90 دن میں الیکشن نہ کرائے تو ہم سڑکوں پر آجائیں گے، عمران خان ان کو ڈر ہے کہ الیکشن ہوئے تو ان کی سیاسی موت ہوجائے گی، عمران خان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت قانون کی حکمرانی اور آئین پر سب سے بڑا حملہ ہورہا ہے۔ ہم نے…

مزید پڑھیں

کراچی میں آج پھر چشم فلک نے وہ افسوس ناک مناظر دیکھے جن کا تصور کسی مہذب ملک میں شاید ممکن ہی نہیں ہے۔ صنعتی علاقے سائٹ میں ایک فیکٹری میں جہاں ہر سال غریبوں میں زکات تقسیم کی جاتی ہے۔ اس سال بھی نقد رقم کی تقسیم کا سن کر سیکڑوں لوگ وہاں جمع ہوگئے۔ ان میں بڑی تعداد میں عورتیں بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل تھے۔  ہر سال یہ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹ جاتا تھا مگر اس سال بڑھتی غربت اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم بہت زیادہ ہوگیا تھا۔ امداد کی تقسیم کا…

مزید پڑھیں

پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 184/3 سپریم کورٹ کو یہ اجازت دیتا ہے وہ عوامی اہمیت کے ایسے معاملات جن کا تعلق بنیادی حقوق کے نفاذ سے ہو۔ ان سے متعلق ازخود نوٹس لے سکتی ہے۔ آئین کی اس شق کے تحت پاکستان میں پچھلے 23 سال میں 204 سو موٹو نوٹس لیے جاچکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ڈیٹا کے مطابق 2000 سے اب تک ملک میں 14 چیف جسٹس عہدے پر رہے ہیں۔ 26 جنوری 2000 سے 6 جنوری 2002 تک چیف جسٹس رہنے والے ارشاد حسن خان نے دو سال میں پانچ از خود نوٹس لیے۔ ان کے…

مزید پڑھیں

ملک کے مختلف علاقوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ایک مہینے میں 10 سے زائد لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی ویسے ہی آسمان کو چھورہی ہے غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں غریب لوگ روزے کی حالت میں سستے آٹے کے لیے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا بھی گوارا کرلیتے ہیں۔ مفت یا سستے آٹے کے لیے قطاروں میں لگنے سے عزت نفس تو مجروح ہوتی ہے مگر جب گھر…

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کے خلاف فرنٹ فٹ پر کھیل رہی ہے۔ مریم نواز جلسوں میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت حاضر سروس ججوں کے نام لے کر ان پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ منگل کو قصور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے بھی انھوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا کہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں، اس نے اپنے ہر سہولت کار کو استعمال کرکے بعد مین اس کی مٹی پلید کی۔ مریم نواز نے الزام لگایا کہ کچھ ججوں کی جانب سے عمران خان کی سہولت کاری کی جارہی ہے۔ فیصلے آئین کے مطابق…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک متنازع اور تشویش ناک بیان دیا ہے۔ ان کے اس بیان نےملک میں سیاسی عداوتوں کی بھڑکتی آگ پر مزید تیل چھڑکا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی سیاست وہاں لے آئے ہیں اب عمران خان اور ہم میں سے کسی ایک ہی کا وجود باقی رہنا ہے۔ جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر ہم یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں، کیا اصولی ہے کیا غیراصولی۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1640020515388641280 رانا ثنا کا انٹرویو ایک اور انٹرویو…

مزید پڑھیں