Author: محمد عرفان

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دی اور لکھا کہ تحریک انصاف کے خلاف غیرقانی ہتھکنڈے مسلسل جاری ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد سے گرفتار کیا اور انھیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ https://twitter.com/raftardotcom/status/1692892531288318084 گرفتاری سے کچھ دیر پہلے شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سخت باتیں کی تھیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے…

مزید پڑھیں

تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ۔ اتنی تاریخیں شاید فلم میں عدالت نے سنی دیول کو نہیں دی ہوں گی جتنی تاریخیں نواز شریف کی واپسی کی دی گئی ہیں۔ ویسے بڑے میاں صاحب تو خود عدالت کو تاریخ دے کر گئے تھے کہ چار ہفتوں میں علاج کرواکے واپس آجاؤں گا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن کئی چار ہفتے آئے اور چلے گئے۔ مگر نواز شریف وطن واپس نہ آئے۔ پہلے تو عمران خان کا ڈر تھا، دعوے تو بلند بانگ کیے گئے کہ نواز شریف جیل جانے سے نہیں ڈرتے وہ واپس آکر پہلے جیل جائیں…

مزید پڑھیں

عام انتخابات کب ہوں گے الیکشن کمیشن نے یہ تو ابھی اعلان نہیں کیا لیکن عام انتخابات کے حوالے سے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس ضابطہ اخلاق کی اہم بات یہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کے انٹری اور ایگزٹ پول یا سروے کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران میڈیا پر ایسے پول نشر ہونے سے ووٹروں کی رائے متاثر ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں سوشل میڈیا کو بھی شامل…

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل کے چکی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیلوں کے مطابق نہ اس کمرے میں ہوا آتی ہے نہ دھوپ۔ نہ اے سی ہے نہ کولر۔ نہ ٹی وی نہ اخبار۔ عمران خان کو گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا بلکہ جیل کی دال اور ساگ ہی کھلائی جاتی ہے۔ بطور سابق وزیراعظم، سابق رکن اسمبلی، تعلیم یافتہ اور اچھا خاصا انکم ٹیکس ادا کرنے کی وجہ سے عمران خان کا یہ حق ہے کہ انھیں جیل میں اے کلاس میں رکھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے وکلا…

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل میں قید کیا گیا ہے۔ عمران خان سے ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی ملاقات کرائی گئی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ عمران خان سے ڈیڑھ بجے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات ہوئی جو پونے تین بجے تک جاری رہی۔ عمران خان پرعزم تھے، انھوں نے ٹراؤزر، ٹی شرٹ اور جوگرز پہن رکھے تھے۔ میں نے خان صاحب سے پوچھا کیا پوزیشن ہے؟ انھوں نے بتایا کہ رہنے کا ماحول خراب ہے، کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ انھیں سی کلاس میں چکی والے کمرے…

مزید پڑھیں

عمران خان نے گرفتاری سے پہلے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا تھا جو پی ٹی آئی نے جاری کردیا ہے۔ اس پیغام میں عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چپ کرکے گھر میں نہ بیٹھیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ عمران خان کے پیغام کا مکمل متن بسم اللہ الرحمان الرحیم، میرے پاکستانیو! جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا یہ مجھے اریسٹ کر چکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔ تو میری آپ سے صرف ایک ہی ریکویسٹ ہے، اپیل ہے کہ آپ کو گھروں میں چپ کر کے…

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں انھیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے بعد عمران خان کو زمان پارک لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ عمران خان کو کوٹ لکھ پت جیل منتقل کیا جارہا ہے مگر بعد میں اطلاعات آئیں کہ انھیں اسلام آباد میں منتقل کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے فوجداری مقدمہ قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کالعدم…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کسی حد تک ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ معاملے کو سن کر دوبارہ فیصلہ جاری کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے  توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر گزشہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس ہمایوں دلاور کی عدالت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد…

مزید پڑھیں

سابق وزیراعظم عمران خان کے سر پر توشہ خانہ کیس کی تلوار اب بھی لٹک رہی ہے۔ جمعرات کو کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ہمایوں دلاور نے کی۔ دوسری طرف ہمایوں دلاور کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کرانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج ہمایوں دلاور نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے 11 بجے طلب کر رکھا تھا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے جونیئر نے سیشن عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث اسلام آباد ہائی کورٹ…

مزید پڑھیں

ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا برانڈ نام اور لوگو بدل دیا ہے۔ اب اس کی جگہ ایکس لکھا دکھائی دیتا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک جگمگاتے ایکس کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے سان فرانسسکو میں واقع ٹوئیٹر کے  ہیڈکوارٹر  کی تصویر شیئر کی جس پر ایکس بنا ہوا تھا۔ انھوں نے کمپنی کا نام بھی ٹوئیٹر سے بدل کر ایکس کارپ کردیا ہے۔ مسک کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئیٹر کو 44 ارب…

مزید پڑھیں