گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔

جج ملک عنایت الرحمٰن، جج جوہر علی اور جج محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

خالد خورشید کی آرٹیکل 62 تریسٹھ کے تحت نااہلی کے لیے پٹیشن پیپلزپارٹی کے اسمبلی غلام شہزاد آغا نے دائر کی تھی۔ انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی۔

ایچ ای سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے وزیراعلیٰ کی ڈگری کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔  اس کے بعد ایچ ای سی نے خالد خورشید کو جاری کی گئی ایل ایل بی کی ڈگری واپس لے لی ہے۔

خالد خورشید کی نا اہلی کے ساتھ گلگت بلتستان کابینہ از خود تحلیل ہو گئی ہے۔ تمام وزرا، مشیر، معاونین خصوصی اور کوآرڈینیٹر فارغ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن نے خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

شیئر

جواب لکھیں