ٹارگٹ تھا 375 اور آخری پانچ گیندوں پر پانچ رنز کی ضرورت تھی۔ لگ رہا تھا نیدرلینڈز کے اعصاب جواب دے جائیں گے اور آخری گیند پر جیسن ہولڈر کے کمال کیچ نے مقابلہ ٹائی کر دیا۔ لیکن انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہی کیچ اُن کے لیے عذاب بن جائے گا کیونکہ سپر اوور میں اسی ہولڈر کو لوگن وان بیک کے ہاتھوں پڑ گئے 30 رنز۔

جی ہاں! تاریخ کے کسی بھی سپر اوور میں پڑنے والے سب سے زیادہ رنز اور ویسٹ انڈیز  کی رہی سہی ہمت بھی ختم ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز 2023 میں اسے ایک اور میچ میں شکست ہو گئی۔ اب عین ممکن ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے بغیر ہو کیونکہ اس کے پاس اب جیت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز 2023

ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیدرلینڈز

‏26 جون 2023

تاکاشنگا اسپورٹس کلب، ہرارے، زمبابوے

نتیجہ: میچ ٹائی (نیدرلینڈز سپر اوور میں جیت گیا)

Raftar Bharne Do ویسٹ انڈیز374-6
نکولس پورن104 (65)
برینڈن کنگ76 (81)
نیدرلینڈز باؤلنگامرو
ثاقب ذوالفقار70432
بس ڈی لیڈے60722
Raftar Bharne Do نیدرلینڈز(ہدف: 375)374-9
تیجا ندامنورو111 (76)
اسکاٹ ایڈورڈز67 (47)
ویسٹ انڈیز باؤلنگامرو
روسٹن چیز100773
عقیل حسین100732

نیدرلینڈز کی اس یادگار کامیابی کے ہیرو تھے لوگن وان بیک۔ جنھوں نے پہلے بالنگ کرواتے ہوئے ایک وکٹ لی، پھر آخر میں 14 گیندوں پر 28 رنز بنا کر میچ ٹائی کیا اور پھر سپر اوور میں تو وہ ساتویں آسمان پر پہنچ گئے۔ جیسن ہولڈر کو تین چھکے اور تین چوکے لگائے  اور ویسٹ انڈیز کو مقابلے کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ یہی نہیں، بعد میں ان رنز کا دفاع بھی کیا۔ ویسٹ انڈیز کو بنانے دیے صرف 8 رنز اور دو وکٹیں لے کر میچ کا خاتمہ کر دیا۔

Raftar Bharne Do
میچ کے بعد بہت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے (تصویر: ICC)

کون کون سے ریکارڈ ٹوٹے؟

اس میچ میں کئی ریکارڈز ٹوٹے، مثلاً کسی ٹائی میچ میں سب سے زیادہ اسکور 375 رنز کا ریکارڈ۔ برابر ہونے والے کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل میں کبھی اتنے رنز نہیں بنے۔ پھر نیدرلینڈز کے 374 رنز کسی بھی ایسوسی ایٹ ملک کے بنایا گيا سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔ پھر سپر اوور میں سب سے زیادہ 30 بنانے کا ریکارڈ بھی۔

اب ویسٹ انڈیز کا کیا ہوگا؟

ویسٹ انڈیز اس شکست کے باوجود کوالیفائرز کے سپر 6 تک پہنچ تو گیا ہے، لیکن اب اس کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسے  سپر سکس راؤنڈ کے تمام میچز جیتنے ہوں گے، تبھی وہ فائنل تک پہنچ پائے گا۔ کوالیفائرز سے صرف دو ٹیمیں ہی ورلڈ کپ 2023 تک پہنچیں گی، یعنی جو فائنل تک پہنچا وہی بھارت جائے گا۔

اگر ویسٹ انڈیز اس میں ناکام ہوا تو یہ آئی سی سی ورلڈ کپ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا کہ  دو مرتبہ کا ورلڈ چیمپیئن ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلے گا۔ مگر ہو سکتا ہے زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف شکستیں اس کو جگانے کے لیے کافی ہو جائیں؟ دیکھتے ہیں، آگے کیا ہوتا ہے۔

شیئر

جواب لکھیں