اور ایشیز 2023 ہو گئی شروع۔ کرکٹ تاریخ کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی رقابت۔ بلکہ نہیں نہیں، سب سے بڑی rivalry تو ہماری ہے، پاکستان اور انڈیا کی۔ تو ۔۔۔ کرکٹ کی سب سے پرانی رقابت: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا۔ یعنی ایک طرف تباہ کُن اسٹریٹجی 'بیز بال' رکھنے والا انگلینڈ تو دوسری جانب نیا نویلا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا۔ تو مقابلہ ہوگا بہت ہی تگڑا۔ جس میں دنیا کے ٹاپ تھری بیٹسمین: مارنس لبوشین، اسٹیون اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ، سامنا کریں گے تجربہ کار بلکہ کلا کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کا۔
انگلینڈ کو دیکھیں تو وہ ریڈ ہاٹ فارم میں نظر آ رہا ہے، اس نے تو سب کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔ کیا نیوزی لینڈ، کیا ساؤتھ افریقہ، کیا انڈیا اور کیا پاکستان؟ راولپنڈی میں پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا، وہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے۔ کیا ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کا حال بھی یہی ہوگا؟ اتنا آسان نہیں ہے۔
It's not that far-fetched to think England got the idea for Bazball from watching Travis Head smoke them for 152 off 148 at the Gabba last series
— cricket.com.au (@cricketcomau) June 16, 2023
The #Ashes. Tonight. 8pm AEST. Everything you need to know: https://t.co/9o8IqGL8sz pic.twitter.com/SkQGy0oIW5
ابھی زیادہ دن نہیں گزرے، انگلینڈ کا حال بھی پاکستان جیسا ہی تھا۔ آخری بار جب ایشیز ہوئی تھی، 2021-22 میں تو انگلینڈ 4-0 سے ہارا تھا۔ اتنی بُری ہار کے بعد کپتان بدلا، کوچ بدلا اور پھر جیسے دنیا ہی بدل گئی۔
نئے کوچ برینڈن میک کولم کی 'بیز بال اسٹریٹجی' جادو کا کام کر رہی ہے۔ تب سے اب تک انگلینڈ 13 میں سے 11 ٹیسٹ جیتا ہے اور اب موقع آ چکا ہے ایشیز واپس لینے کا۔
انگلینڈ نے آخری بار 2015 میں ایشیز جیتی تھی۔ تو کیا یہ ننھی سی ٹرافی واپس لینے کا وقت آ چکا ہے؟ یہ کہنا ابھی مشکل ہوگا کیونکہ سامنے آسٹریلیا ہے۔ ہر فارمیٹ میں دنیا کی کامیاب ترین ٹیم، بالر بھی فارم میں تو بیٹسمین بھی۔
Steve Smith. Ashes 2019. Legendary. pic.twitter.com/tV8LTRQJJZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 16, 2023
اسٹیو اسمتھ ہی کو دیکھ لیں، آخری بار انگلینڈ میں کھیلی گئی ایشیز میں وہ کمال تھے۔ اور اب پچھلے 11 ٹیسٹ میچز بھی اُن کی 7 سنچریاں ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں بھی انھوں نے ہنڈریڈ کی تھی۔ بھارت کے خلاف اِس بڑے میچ میں آسٹریلیا نے سب کچھ ثابت کیا، اپنی صلاحیت، اہلیت، اہمیت سب کچھ۔
تو ہو سکتا ہے ہمیں اس مرتبہ گریٹسٹ ایشیز آف آل ٹائم دیکھنے کو ملے؟ اور 2005 کی سیریز کو جو لیجنڈری حیثیت ملی ہوئی ہے، ہو سکتا ہے اس مرتبہ وہ ختم ہو جائے؟
ایشیز 2023 شیڈول
میزبان | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | |
---|---|---|---|---|
پہلا ٹیسٹ | انگلینڈ | آسٹریلیا | ایجبسٹن، برمنگھم | 16 تا 20 جون |
دوسرا ٹیسٹ | انگلینڈ | آسٹریلیا | لارڈز، لندن | 28 جون تا 2 جولائی |
تیسرا ٹیسٹ | انگلینڈ | آسٹریلیا | ہیڈنگلی، لیڈز | 6 تا 10 جولائی |
چوتھا ٹیسٹ | انگلینڈ | آسٹریلیا | اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر | 19 تا 23 جولائی |
پانچواں ٹیسٹ | انگلینڈ | آسٹریلیا | دی اوول، لندن | 27 تا 31 جولائی |