2023 کرکٹ ورلڈ کپ کا سال ہے۔ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں دنیائے کرکٹ کی 10 طاقتوں کا مقابلہ ہوگا، سب سے بڑا اعزاز ورلڈ کپ حاصل کرنے کے لیے۔ ان میں سے آٹھ ملک تو کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ دو کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اور یہ فیصلہ ہوگا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جن کا آغاز اتوار 18 جون سے ہو رہا ہے۔
Captains' day out in Zimbabwe ahead of the #CWC23 Qualifier 📸 👌 pic.twitter.com/OB36a5nYlr
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 17, 2023
اب تک جن آٹھ ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، ان میں میزبان بھارت کے علاوہ 30 جولائی 2020 سے 14 مئی 2023 کے دوران ورلڈ کپ سپر لیگ میں ٹاپ پر رہنے والی دیگر سات ٹیمیں شامل ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں
ٹیم | میچز | جیتے | ہارے | پوائنٹس |
---|---|---|---|---|
![]() | 24 | 16 | 5 | 175 |
![]() | 24 | 15 | 8 | 155 |
![]() | 24 | 15 | 8 | 155 |
![]() | 21 | 13 | 6 | 139 |
![]() | 21 | 13 | 8 | 130 |
![]() | 18 | 12 | 6 | 120 |
![]() | 15 | 11 | 3 | 115 |
![]() | 21 | 9 | 10 | 98 |
جو پانچ ٹیمیں پیچھے رہ گئیں، یعنی سری لنکا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز اب وہ مقابلہ کریں گی لیگ 2 کی ٹاپ تھری ٹیموں نیپال، عمان اور اسکاٹ لینڈ اور کوالیفائر پلے آف کی ٹاپ 2 ٹیموں متحدہ عرب امارات اور امریکا کا۔
ان 10 ٹیموں کو پانچ، پانچ کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں میزبان زمبابوے کے علاوہ نیپال، ویسٹ انڈیز، نیدرلینڈز اور امریکا ہوں گے جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، عمان، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 کوالیفائرز - گروپس
گروپ اے | گروپ بی |
---|---|
![]() | ![]() |
![]() | ![]() |
![]() | ![]() |
![]() | ![]() |
![]() | ![]() |
ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 اسٹیج میں پہنچیں گی۔ اس مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں نہ صرف 9 جولائی کو فائنل کھیلیں گی بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیں گی۔