Author: فہد کیہر

پاکستان یہاں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر بھارت کے ساتھ الجھا ہوا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ایک الگ کہانی چل رہی ہے۔ جہاں آئی سی سی کی آمدنی کو تقسیم کرنے کے لیے ایک نئے ماڈل پر کام ہو رہا ہے، جس پر پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف سخت تنقید کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/iRashidLatif68/status/1656922299977682945?s=20 سابق وکٹ کیپر کپتان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ پاک-بھارت میچ ہوتا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے اپنا حصہ بڑھانے کا…

مزید پڑھیں

بھارت سمجھ رہا تھا دنیا کشمیر کو بھول چکی۔ اگست 2019 میں اُس نے جو کچھ کیا، جس طرح ریاست پر عملاً قبضہ کیا، دنیا کو اس کی پروا نہیں۔ اور پاکستان کی اہمیت کیا ہے؟ دنیا مسئلہ کشمیر پر اس کے چیخنے چلّانے کو اہمیت نہیں دے گی۔ لیکن یہاں پہلا عالمی ایونٹ کرواتے ہی اسے اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ اتنی آسانی سے کشمیر کو نگل نہیں سکتا۔ رواں سال ستمبر میں بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوگا۔ یہ 20 رکنی اتحاد عالمی معیشت کو درپیش اہم مسائل حل کرنے کے لیے 1999 میں بنایا گیا…

مزید پڑھیں

یہ ہیں مائیکل جارڈن! کون ہے جو اِنھیں نہیں جانتا۔ وہ صرف باسکٹ بال ہی نہیں، پوری اسپورٹس تاریخ کا بہت بڑا نام۔  لیکن ایک مڈل کلاس گھرانے کا لڑکا کیسے بنا باسکٹ بال کا لیجنڈ؟ اور ساتھ ہی پوری اسپورٹنگ تاریخ کا امیر ترین کھلاڑی؟ آج ہم سنائیں گے وہ کہانی، جس کے دونوں کریکٹرز ہمارے فیورٹ ہیں: ایک اسپورٹس، دوسرا پیسہ۔ جی ہاں! آج ہم بتانے جا رہے ہیں کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والوں کے بارے میں  اور یہ بھی کہ ہمارے پسندیدہ کھیل کرکٹ میں کتنا مال ہے؟ تو شروعات کرتے ہیں مائیکل…

مزید پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں رائل چیلنجز بنگلور نے کبھی انڈين پریمیئر لیگ ٹائٹل نہیں جیتا؟ باوجود اس کے کہ ان کے پاس شروع سے آج تک ویراٹ کوہلی جیسا بلے باز رہا ہے۔ بد قسمتی کی انتہا تو دیکھیں کہ آر سی بی نے تین مرتبہ آئی پی ایل فائنل کھیلا ہے: 2009، 2011 اور 2016 میں اور ہر مرتبہ ہارا۔ یعنی کوہلی کے کوئی بڑا ٹائٹل نہ جیتنے کی بات اتنی غلط بھی نہیں۔ اب 2023 میں بنگلور کو ایک اور موقع ملا، جو سیزن کے اختتامی مرحلے تک پہنچتے پہنچتے نازک موقع میں بدل گیا ہے۔ اور جب…

مزید پڑھیں

ہمارے ہاں 20، 21 سال کی عمر تو کھیلنے کودنے کی عمر سمجھا جاتا ہے، لیکن شہروز کاشف کو تو دیکھیں۔ اس چھوٹی سی عمر میں وہ دنیا کا خطرناک ترین کھیل 'کوہ پیمائی' کھیلتے ہیں بلکہ اس میں ناقابلِ یقین کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ وہ دنیا کی ایک نہیں، دو نہیں پوری 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ دنیا بھر میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کی تعداد 14 ہے۔ شہروز یہ تمام چوٹیاں سر کرنے کے مشن پر ہیں۔ یہ منزل پانے کے لیے انھوں نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔…

مزید پڑھیں

دنیا میں کسی بھی کھیل کا سب سے ایونٹ ہے فیفا ورلڈ کپ۔ پچھلے سال قطر میں ایک کامیاب اور یادگار ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بعد اب ہوگا فیفا ورلڈ کپ 2026، جس کے لیے لوگو کی رونمائی بھی ہو گئی ہے۔ https://twitter.com/FOXSoccer/status/1659039092850712576?s=20 یہ لوگو پہلی بار دکھایا گیا لاس اینجلس، امریکا میں ایک شاندار تقریب میں، جس میں فیفا کے صدر گیانی انفیٹینو، برازیل کے لیجنڈ رونالڈو سمیت فٹ بال دنیا کے کئی معروف نام موجود تھے۔ لوگو میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اور اس کے پیچھے 26 یعنی ورلڈ کپ کا سال بھی دیکھا جا سکتا ہے۔…

مزید پڑھیں

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی، ہمارے جھگڑے ہی ختم نہیں ہو رہے! جنگ تو خیر کم کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب کھیل کو بھی جنگ کا میدان بنا رکھا ہے۔ بھارت پاکستان میں نہ کھیلنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دو قدم آگے بڑھ کر ورلڈ کپ بائیکاٹ کی بھڑکیاں مارتا ہے۔ یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ جب پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملی تھی، اندازہ تو تبھی ہو گیا تھا کہ بھارت کھیلنے نہیں آئے گا اور یہ ٹورنامنٹ کھٹائی میں پڑے گا۔ پھر جیسے جیسے دن قریب آتے گئے، حقیقت واضح…

مزید پڑھیں

ممبئی سے آیا ہمارا دوست! اور آتے ہی اُسے کتے نے کاٹ لیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اہم میچ سے پہلے ارجن تنڈولکر عجیب و غریب انداز میں زخمی ہو گئے۔ ایک وڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ارجن لکھنؤ کے ایک کھلاڑی کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ اس دوران اپنا باؤلنگ والا ہاتھ دکھاتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کل ایک کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آج نہیں کھیل پائیں گے۔ https://twitter.com/LucknowIPL/status/1658120509203030018?s=20 اس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہ انھوں نے بتائی اور نہ ہی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے…

مزید پڑھیں

یہ شبمن گل بھی کیا کمال کا بیٹسمین ہے، رنز کی مشین کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ ابھی زیادہ دن نہیں گزرے، انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ناٹ آؤٹ 94 رنز بنائے تھے اور کچھ ہی دن بعد سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف اہم میچ میں 58 گیندوں پر 101 رنز بنا ڈالے۔ یوں وہ ایک ہی سال میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں بھی سنچری بنانے والے پہلے انڈین بیٹسمین بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/IPL/status/1658174712722362369?s=20 یہ سال تو لگتا ہے ہی شبمن کا۔ سری لنکا کے…

مزید پڑھیں

کرکٹ کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو بہت ہی عجیب ہیں، خاص طور پر 'سافٹ سگنل' کا قانون۔ جب فیلڈ امپائر کسی وکٹ کے حوالے سے تھرڈ امپائر سے رابطہ کرتے ہیں تو ساتھ ہی ایک اشارہ دیتے ہیں، جو بتاتا ہے کہ اُن کے خیال میں یہ آؤٹ تھا یا نہیں؟ یہ معمولی سی حرکت بعد میں کسی کو بہت بھاری پڑ جاتی ہے خاص طور پر جب ری پلے میں تھرڈ امپائر کو کوئی واضح نتیجہ نہیں ملتا۔ تب حتمی فیصلہ اسی 'سافٹ سگنل' کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ یعنی جو چیز درجنوں کیمروں سے واضح نہیں…

مزید پڑھیں